السلام علیکم محترم بھائیو .
آپ کے لئے کچھ اصولوں، ہدایات کو جاننا بے حد ضروری ہے۔ اسی طرح تمام گروپ ممبران کے لئے کمیونٹی میں استعمال ہونے والی چند اہم اصطلاحات کا جاننا نہ صرف فائدہ مند بلکہ ضروری ہے۔
گروپ کے اصول و ضوابط اور ہدایات
👈 اب تک آپ کی جیسی بھی زندگی گزری،اسے بھول جائیں۔ جتنے گناہ ہوئے، ان پر توبہ کریں۔
👈اگر آپ کے موبائل فون یا کمپیوٹر، لیپ ٹاپ میں اڈلٹ مواد ہے، اسے فورا ڈلیٹ کریں۔
👈یوٹیوب، فیسبک، ٹویٹر، سنیپ چیٹ، اور دیگر سوشل میڈیا پر تمام ایسے پیج جن پر نیم عریاں قسم کی تصاویر، گانے اور ویڈیوز ہوں انہیں ان فالو کر دیں۔
👈 نماز ،قرآن مجید کی تلاوت اور ذکر و مراقبہ کو اپنی عادت بنائیں۔یہ آپ کی زندگی میں انقلاب برپا کر دیں گے۔
نوٹ: مراقبہ اور اس کی آپ کے لئے اہمیت پر تفصیلی پوسٹ انشاء اللہ جلد لکھی جائے گی ۔
👈 باقاعدہ ورزش کو اپنا معمول بنائیں۔ صبح کے وقت جسمانی ورزش کے ساتھ ساتھ گہرے سانس لینے کی مشق کریں جو آپ کو پرسکون کرے گی اور اس لت سے چھٹکارا حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔
نو فیپ سٹریک( یعنی فحاشی اور مشت زنی سے دور رہنے کا چیلنج)شروع کریں ۔
پلے سٹور پر نو فیپ کی اوفیشل ایپ Rewire companion ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ یہ آپکو اس اس سفر میں بہت مدد دے گی۔ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔
نوفیپ کا سٹینڈرڈ چیلنج 90 دن کا ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ اچانک 90 دن کی پلاننگ کرنا کوئی آسان بات نہیں۔ اگر آپ اپنی آسانی کے لئے اس بڑے ٹارگٹ کو چھوٹے حصوں میں بانٹ دیں گے تو عمل کرنے میں آسانی رہے گی۔ اپنی سٹریک کو مزید سٹرونگ کرنے کے لئے جب چھوٹے ٹارگٹس پورے ہوں انہیں ہم سے لازمی شئیر کریں۔ ایک آئیڈیل سٹریک شیئرنگ شیڈول درج ذیل ہے۔
day 3
day 9
day 21
day 40
day 60
day 90
👈 اس گروپ میں گمنامی کی زندگی بسر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ جو بات آپ جاننا چاہتے ہیں وہ ہم سے پوچھیں اور جو معلوم ہے وہ نئے آنے والے ساتھیوں کو بتائیں۔ جتنا زیادہ آپ لوگوں سے اس معاملے میں بات چیت کریں گے،آپ کا عزم بھی اتنا ہی پختہ ہوتا چلا جائے گا۔ اور اس گروپ کو واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کیجئے ۔اس گروپ کو شئیر کرنے کے لئے کمنٹ سیکشن میں ایک بلاگ پیسٹ کر دیا گیا ہے۔ اسے کاپی کریں اور جتنا ہو سکے شیئر کیجیے۔ جب آپ دوسروں کو نیکی کی ترغیب دیتے ہیں تو خود آپ کے لئے بھی عمل کرنا آسان ہوجاتا ہے۔
Note: all the credit goes to facebook group of nofap urdu
0 Comments