5th Episode | PMO Side Effects

5th Episode | PMO Side Effects

 🌺
 آج کے اس دور میں کئی لوگ جھوٹی رہنمائ کی وجہ سے ابھی تک اس سوچ میں پڑے ہیں کہ مشت زنی کتنی صحیح اور کتنی غلط ہے۔ مشت زنی کی عادت کی حوصلہ افزائی کرنے والے لوگ جو خود کو لائف کوچ، ریسرچرز اور مینٹل ہیلتھ کنسلٹنٹ کہتے ہیں، ان کی باڈی لینگویج اور حلیہ اتنا شاندار اور پروفیشنل ہوتا ہے کہ اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگ ان پر اعتبار کرنے لگ جاتے ہیں۔ اور مغالطے میں اپنی لائف برباد کر بیٹھتے ہیں۔ کیونکہ "جو دِکھتا ہے وہی بکتا ہے"۔ ایسے لوگ اپنی دکان چلانے کے لئے پورے اہتمام کے ساتھ پروپیگنڈا کرتے ہیں اور اپنے نام نہاد مشوروں کے ساتھ سائنس کا لیبل بھی لگاتے ہیں تاکہ لوگوں کے جال میں پھنسنے کی کوئی کسر باقی نہ رہے۔ بلین ڈالر پورن انڈسٹریز ایسے لوگوں کو خرید چکی ہے۔ ان کے پروپیگنڈوں کا نتیجہ ہے کہ آج آپ نیٹ پر سرچ کریں تو پہلے وہ لنک آتے ہیں جہاں پورن کو نارمل اور مشت زنی کو بے ضرر قرار دیا جاتا ہے۔ اسی طرح سینکڑوں ڈاکٹرز/ سائیکالوجسٹ پیسوں کے لالچ میں آکر لوگوں کو ایسے غلط مشورے دے رہے ہیں کہ وہ لوگ جو ماسٹربیشن چھوڑ چکے ہوتے ہیں، پھر سے اس میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ جب پورن اور مشت زنی کرنے سے انہیں بیماریاں گھیرتی ہیں تو ان جھوٹے ڈاکٹروں کا دھندا چلتا ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ لوگ ان کے پاس آنا چھوڑ دیں۔

چونکہ ایسے نام نہاد ڈاکٹر/سائیکالوجسٹ پورن اڈکٹس کے من اور چاہت کے مطابق بات کرتے ہیں لہٰذا پورن اڈکٹس ان سے باآسانی متاثر ہو جاتے ہیں۔ اور ایک بار کوئی مس گائیڈنس مل جائے تو پورن اڈکٹ ایک ایسے کنویں میں گر جاتا ہے جس سے باہر کی خوبصورت دنیا دیکھنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔ اگر وہ محض اپنے خود کے تجربات کو ہی آزما لے تو اس پر ثابت ہو جائے کہ پورن اور مشت زنی ان کے لئے کس قدر بری چیز ہے۔ مشت زنی کے بعد انسان میں قدرتی طور پر پچھتاوا، سٹریس اور دماغی و جسمانی تھکاوٹ ہوتی ہے جو اس بات کا پیغام ہوتی ہے کہ اس عمل کو دہرایا نہ جائے۔ لہٰذا ایسے لوگوں سے ہماری یہ درخواست ہے کہ ہر کسی کی بات میں نہ آیا کریں۔ پہلے آزمائیں ،پھر ماننے کی عادت ڈالیں۔ آپ کی زندگی پہلے سے کئی گنا بہتر ہو جائے گی اور اکثر بیماریوں جن کا علاج کروانے آپ ڈاکٹروں کے پاس جایا کرتے تھے چند مہینوں میں خود بخود ٹھیک ہو جائیں گی۔ ویسے بھی ان نام نہاد ریسرچرز کا دور اب ختم ہوتا جا رہا ہیں کیونکہ لوگ اب پورن اور مشت زنی کے نقصانات تسلیم کرتے جارہے ہیں۔

 ⁦⁩ سٹیج0_پری_نوفیپ_The_threshold

 پری نوفیپ سے مراد نوفیپ سے پہلے کا سٹیج ہے۔ اس کا دوسرا نام "THE THRESHOLD" (آزادی کی دہلیز پر) ہے کیونکہ یہی وہ سٹیج ہے جب آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ بس۔۔ اب بہت ہو چکا۔ آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ اب مجھے اس مہلک عادت کو یہیں ختم کرنا ہوگا۔ اسی فیصلے کی وجہ سے نوفیپ میں اس سٹیج کو " آزادی کی دہلیز پر" کا نام دیا گیا ہے۔

یہ سٹیج ایک پورن اڈکٹ کی زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔ آئیےآج ہم آپ کو اس سٹیج کے چند حقائق کے بارے میں بتائیں تاکہ آپ کو نوفیپ کی اہمیت اور ضرورت کا پتہ چل سکے۔ ⁦
⁩ یہ وہ سٹیج ہے جب آپ پورن اور مشت زنی کے نشے میں ڈوبے ہوتے ہیں۔ پورن اور مشت زنی آپ کے دماغ سے ڈوپامین کے سپر ہٹس ریلیز کرواتی ہیں جس کے نتیجے میں آپ کو پورن اور مشت زنی سے ہٹ کر ہر چیز بورنگ لگتی ہے۔ کیونکہ ان سے ریلیز ہونے والا ڈوپامین پورن اور مشت زنی سے تقریباً سات گنا کم ہوتا ہے۔ چناچہ آپ سٹیج زیرو(Stage 0) پر ہر چیز سے فرار کا راستہ ڈھونتے ہیں۔ شادی بیاہ کا فنکشن ہو یا کوئی جلسہ ، پارٹی ہو، آپ وہاں جانے سے کتراتے ہیں۔ یہاں تک کہ اپنے دوستوں سے ملنے سے بھی گھبراتے ہیں۔ کیونکہ پورن کی وجہ سے سوشل انزائیٹی ہوتی ہے۔ یہ آپ کو لوگوں سے بھری دنیا میں بھی اکیلا کر دیتا ہے۔ شادی کے بارے تو آپ سوچ کر ہی ڈر جائیں گے۔ کیونکہ آپ کے لئے اپنے آپ کو سنبھالنا مشکل ہے، بیوی بچے سنبھالنا تو بعد کی بات ہے۔

سٹیج_0_کے_چند_حقائق
 (پورن اور مشت زنی کے نقصانات)
 موٹیویشن_کی_کمی_اور_دماغی_و_جسمانی_کمزوریاں 


آپ کوئی بھی محنت طلب کام نہیں کر سکتے اور ایسا کام شروع کرنے پر جلد ہی تھک کر پسینہ پسینہ ہو جاتے ہیں۔ جسم میں کپکپی طاری ہو جاتی ہے اور آپ کو آرام کی شدید ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ اس لت سے پہلے جسم میں جو بجلی کی سی طاقت تھی وہ غائب ہو جاتی ہے۔اور آپ کا جسم کسی ڈسچارج بیٹری کی طرح بے کار ہو جاتا ہے اور ہر وقت تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔ مادہ منویہ کی کمی سے آپ کو سر میں درد، ہڈیوں اور جوڑوں میں درد، دل کی کمزوری،دماغی کمزوری، اور اداسی غالب رہنے لگتی ہے۔آپ کا حافظہ شدید متاثر ہوتا ہے کیونکہ سیمینل لیکوڈ (مادہ منویہ) کے کیمیکل آپ کے دماغ کی خوراک ہوتی ہے۔ آگے بڑھنے اور کامیاب ہونے کی خواہش دم توڑ جاتی ہے نتیجتاً آپ سٹریس ڈپریشن، انزائٹی اور دیگر کئی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

 منہ_اور_جسم_سے_بدبو 🛑🛑🛑

🛑🛑🛑🛑 آپ کی زبان پر ایک سفید تہہ جم جاتی ہے اور منہ سے ہمیشہ درگند آنے لگتی ہے چاہے آپ کتنی بار منہ صاف کریں۔ جس طرح ایک لاش میں زندگی نہ ہونے کے سبب بدبو آنے لگتی ہے اسی طرح مادہ منویہ جو آپ کی قوت حیات (Vital energy) ہے کی کمی سے آپ کا جسم بھی بے جان ہونے لگتا ہے۔ وائٹ بلڈ سیلز جو خطرناک بیکٹیریاز سے لڑتے اور انہیں مارتے ہیں، کم ہونے لگتے ہیں۔ چنانچہ جب آپ کے جسم میں خطرناک بیکٹیریا بڑھتے ہیں تو یہ آنتوں اور معدے میں انفیکشن کا سبب بنتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آپ کے منہ سے بدبو آنے لگتی ہے۔ جب یہ پرابلم بہت بڑھ جائے تو آہستی آہستہ جسم سے بھی بدبو آنے لگتی ہے۔ مادہ منویہ کی کمی پورے جسم کو اندر ہی اندر کھوکھلا کر دیتی ہے۔

 نظام_انہظام_پر_اثرات ⁦


⁩ سٹریس اور ڈپریشن کا براہِ راست اثر آپ کے نظام انہضام پر ہوتا ہے۔ لہذا آپ کا معدہ اور آنتیں ٹھیک سے کام نہیں کتیں گی۔اسی طرح جگر، پتہ، اور پینکریاز کے افعال بھی متاثر ہوں گے جس سے قوت ہاضمہ پر برا اثر پڑتا ہے۔

نیند_کامتاثر_ہونا_اور_متعلقہ_نتائج


 آپ کی نیند کے معمولات شدید متاثر ہوتے ہیں۔ ایکسائٹمنٹ کی کمی کی وجہ سے آپ سونے کے وقت پورن دیکھیں گے جس کے سبب آپ کا وقت، آپ کی نیند اور آپ کی انرجی میں کم ہو جاتی ہے۔ اس سے آپ کا سر ہمیشہ بھاری بھاری رہتا ہے، کھانا بھی ہضم نہیں ہوتا۔ قبض کی مستقل شکایت رہنے لگتی ہے۔ اور ایسا ہونا کئی خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ ارتکاز_توجہ_کی_کمی آپ کا دماغ، قوت ارتکاز اور قوت حافظہ شدید متاثر ہوتے ہیں۔شہوانی خواہشات کی بھرمار سے آپ کا کام شدید متاثر ہوتا ہے۔اور آپ وقت کی شدید کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ آپ دن میں ایک سے زیادہ بار مشت زنی کرنے لگتے ہیں تاہم پھر بھی مطمئن نہیں ہوتے۔ یہ چیز آپ کی شخصیت کے قدرتی توازن اور قوت ارتکاز (توجہ کرنے کی صلاحیت) کو ختم کر دیتی ہے۔ آپ کا اپنے ساتھ "میں کیا کروں" والا رویہ ہوجا تا ہے اگرچہ آپ کو اپنا کام معلوم بھی ہوتا ہے۔

سر_چکرانا_بالوں_کا_جھڑنا_اور_سفید_ہونا


زیادہ مشت زنی سے سر میں چکر آنے کی شکایت عام رہنے لگتی ہے۔ بال جھڑتے ہیں اور جلد ہی سفید ہونے لگتے ہیں۔

اعتماد_CONFIDENCE_کی_کمی


 آپ کا سارا اعتماد مادہ منویہ کی طرح نالیوں میں بہ کر ختم ہوجاتا ہے۔ انسان کو اپنے آپ پر بھی کنٹرول نہیں رہتا۔ منرلز_کی_کمی_اور_زہریلے_مادے زیادہ مشت زنی سے جسم کے منرلز ختم ہونے لگتے ہیں اور اس وجہ سے جسم میں زہریلے مادے بڑھنے لگتے ہیں۔ (جو پھوڑے پھنسیوں کی صورت اختیار کر سکتے ہیں)

 نامردی_اورسرعت_انزال نامردی

 (Erectile disfunction) کی شکایت ہو جاتی ہے اور عضوخاص میں انفیکشن ہونے لگتے ہیں۔ زیادہ مشت زنی سے سرعت انزال کی بیماری بھی ( وقت سے پہلے مادہ منویہ خارج ہونا) ہو جاتی ہے جس کے سبب آپ کی ازدواجی زندگی شدید متاثر ہوتی ہے۔

کمر_اور_گھٹنوں_میں_درد


 سیمینل لیکوڈ (مادہ منویہ) میں کیلشیلم اور کئی اور قیمتی منرلز پائے جاتے ہیں۔ ماسٹربیشن سے ان کی مقدار جسم میں کم ہوتی جاتی ہے جس سے کمر اور گھٹنوں میں درد شروع ہو جاتا ہے۔

بڑھاپا_جلدی_آتا_ہے

 مادہ منویہ آپ کی قوت حیات ہے۔جس کی کمی سے آپ کے بوڑھے ہونے کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔ سپرمز_مقدار_میں_کمی زیادہ مشت زنی سے مادہ منویہ میں موجود سپرمز کی مقدار کم ہونے لگتی ہے۔ اس کے سارے منرلز ختم ہو جاتے ہیں اور یہ پانی جیسا پتلا ہو جاتا ہے۔ جس سے بانجھ پن جیسی بیماری لگ جاتی ہے۔ خود_کشی_کے_خیالات پورن اور مشت زنی سے خودکشی کے خیالات آنے لگتے ہیں کیونکہ آپ کے دماغ کا زیادہ ڈپریشن کی وجہ سے قدرتی توازن خراب ہو جاتا ہے۔

⁩ عورتوں_سے_نفرت 🛑

🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑 بار بار پورن دیکھنے اور مشت زنی کی وجہ سے آپ کی حساسیت ختم ہو جاتی ہے۔ مزید یہ کہ پورن میں دکھائے جانے والے سین حقیقی زندگی سے کہیں زیادہ پر کششِ ہوتے ہیں۔آپ کو لگتا ہے کہ پورن اور مشت زنی سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی لطف نہیں۔ یہاں تک کہ آپ پورن اور مشت زنی کو بیوی سے مجامعت پر بھی ترجیح دینے لگتے ہیں۔ کیونکہ آپ کو پتہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے جیون ساتھی کو سیٹسفائڈ نہیں کر سکتے۔ لہٰذا آپ کو حقیقی دنیا میں عورت کے وجود ہی سے نفرت ہونے لگتی ہے۔اگر وکٹم عورت ہے تو اسے مرد سے بیزاری ہونے لگتی ہے۔ اکیلے_پن_کا_احساس_اور_سٹریس عدم تحفظ اور اکیلے پن کا احساس بڑھ جاتا ہے۔یہ بہت ہی خطرناک صورتحال ہوتی ہے۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ ایسی صورتحال میں آپ کے جسم کے اندر ایسے کیمیکلز خارج ہوتے ہیں جس سے آپ کا سٹریس رسپونس مستقل طور فعال رہتا ہے۔ اس کے مستقل فعال رہنے سے آپ کے جسم کا کوئی عضو ایسا نہیں جو متاثر نہ ہو۔ اکڑا جسم،کندھے اور خاص طور پر معدہ اس سے شدید متاثر ہوتے ہیں۔ سنسان_اور_اداس_چہرہ آپ کی آنکھوں کی روشنی، چہرے کی چمک اور باتوں کی مٹھاس اور شخصیت سب کچھ تباہ ہو کر رہ جاتا ہے۔ بے_صبری۔

 🚫🚫🚫🚫🚫 " قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے "بے شک اللّٰہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے" ۔ پورن اور مشت زنی سے آپ کو فوری تسکین کا احساس ملتا ہے۔ جونہی خواہش ابھری، آپ نے پورن دیکھ کر پوری کر لی۔ ایسا مستقل کرنے سے آپ کی طبیعت میں ایک عجیب سی بے صبری پیدا ہوجاتی ہے۔ آپ کوئی بھی ایسا کام کرنے سے گھبراتے ہیں جو صبر آزما ہو۔ دوستو ! شاید آپ کو پتہ نہ ہو لیکن صبر زندگی کا ایک بنیادی جزو ہے۔بے صبری کی بری عادت سے آپ کی مردانگی، آپ کا اعتماد، اور آپ کے کام شدید متاثر ہوتے ہیں۔ آپ ہر وہ کام کرنے لگتے ہیں جس سے فوری تسکین ملے خواہ اس کام میں آپ کو نقصان ہی کیوں نہ پہنچ رہا ہو۔

 مادہ_منویہ_کےگلینڈز_کی_کمزوری

 سیمنل لیکوڈ کے گلینڈز اتنے کمزور ہو جاتے ہیں کہ محض پورن دیکھنے سے، غلط خیال آنے سے یا جنس مخالف کے چھونے سے یا محض بات کرنے کے دوران ہی مادہ منویہ خارج ہونے لگتا ہے۔ یہاں تک کہ کئی بار اونچی آواز سننے سے یا زیادہ وزن اٹھانے سے بھی منی کا اخراج ہوجاتا ہے ۔پیشاب میں بھی قطروں کا اخراج ہونے لگتا ہے۔ اور پیشاب جھاگ دار ہو جاتا ہے۔ سارا دن شہوت انگیز خیالات دماغ میں گردش کرتے رہتے ہیں۔ یہاں تک کہ نیند کے دوران بھی شھوانی خواب آنے لگتے ہیں۔

(نوٹ: یہ تمام نقصانات اس دنیا سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ آخرت کے نقصانات تو اس سے بھی کہیں زیادہ ہیں جن کا اظہار اسی دنیا میں ہی ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک پورن اڈکٹ کا دل نماز قرآن اللّٰہ کے ذکر اور اسلام سے اچاٹ ہونے لگتا ہے۔ اس کی حسیات اس قدر کمزور ہوجاتی ہیں کہ اسے یہی دنیا حتمی لگتی ہے اور آخرت کا وجود اسے ڈرامہ لگنے لگتا ہے۔ اس کے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوتا کہ وہ کائنات کے اسرار و رموز اور روحانیات جیسے موضوعات پر غور و فکر کرے۔ اس سے اس کا ایمان بھی خطرے میں پڑ جاتا ہے۔) ڈیئر ری بوٹرز ! ان علامات کو تین بار دھیان سے پڑھیں تاکہ آپ کے لاشعور میں یہ بات سما سکے کہ مشت زنی اور پورن آپ کے لئے فائدہ مند نہیں بلکہ شدید نقصان دہ اور مہلک ہے۔ کیونکہ جب تک آپ میں یہ احساس بیدار نہیں ہوگا، باہر کی موٹیویشن کام نہیں کرے گی۔ اس وقت تک اپنے دماغ کو ان سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں وارننگ دیتے رہیں جب تک آپ کی اس لت سے جان نہیں چھوٹ جات

Note: all the credit goes to facebook group of nofap urdu 

https://www.facebook.com/groups/359748345735798/

Post a Comment

0 Comments