جنسی صحت کے مسائل حقیقت میں وٹامنز/منرلز کی کمی ہے۔ کونسے وٹامنز/منرلز کی کمی پوری کر کے جنسی کمزوری سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے ؟
ایسے افراد جن کے عضو تناسل میں ایرکشن/سختی کم ہوتی ہے وہ جنسی کمزوری کے متعلق سنی سنائی باتوں کو ذہن پر سوار کر کے یہ سمجھ بیٹھتے ہیں کہ شاید اب وہ زندگی بھر کے لیے جنسی کمزوری کا شکار ہو چکے ہیں شاید بچپن کی غلطیوں کی وجہ سے ان کے عضو تناسل کی رگیں دب ، یا کمزور ہو چکی ہیں اس لیے رگوں میں خون کم یا بالکل پہنچ ہی نہیں رہا اور ایرکشن نہیں ہو رہی حالانکہ انہیں یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ جنسی صحت کو برقرار رکھنے سمیت جسم کے تمام اعضاء کو بہتر رکھنے میں سب سے اہم کردار وٹامنز /منرلز کا ہوتا ہے وٹامنز/منرلز کی کمی جنسی کمزوری کی بڑی وجہ ہے درج ذیل وٹامنز /معدنیات کی کمی جنسی کمزوری کا سبب بنتی ہے ۔
وٹامن E
مرد کے عضو تناسل کی جانب خون کے بہاؤاورآکسیجن کو بڑھاتا ہے جب عضو تناسل کی جانب خون کا بہاؤ ٹھیک ہو گا تو اس صورت میں ایرکشن/سختی بھی بالکل ٹھیک آئے گی اس کے ساتھ مرد کے سیکس ہارمون( ٹیسٹوسٹیرون )بننے اور مردانہ جراثیم/سپرم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی اس وٹامن کا اہم کردار ہےاس لیے اسے سیکس وٹامن بھی کہا جاتا ہے وٹامن ای عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرکے مردانہ طاقت اور جوش کو بھی بہتر بناتا ہے۔
زنک
مردانہ سیکس ہارمون ٹیسٹوسٹیرون بننے میں یہ بے حد ضروری ہےکیونکہ جنسی کارکردگی کا تمام دارومدار ٹیسٹوسٹیرون پر ہوتا ہےمزید یہ میٹابولک فنکشن(یعنی خوارک کو انرجی )میں تبدیل کرنے اورہاضمے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہےجو افراد یہ شکایت کرتے ہیں کہ وہ اچھی خوارک تو کھا رہے ہیں لیکن انہیں پھر بھی کوئی خاص طاقت نہیں مل پا رہی یا خوارک اثر نہیں کر رہی تو ایسے افراد ایسی خوراک یا سپلیمنٹ کھائیں جس میں زنک کی مقدار زیادہ ہو انہیں جنسی کمزوری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر بھی بہت زیادہ طاقت محسوس ہوگی ۔
۔L-Arginine
بڑھتی عمر کے ساتھ یا پھر ہائی کولیسٹرول کی وجہ سےخون کی نالیاں تنگ پڑ جاتی ہیں جس کے باعث عضو تناسل میں ایرکشن یا سختی کی کمی پیدا ہو جاتی ہے یہ ایک امینو ایسڈ ہے جو جسم کو پروٹین بنانے میں مدد کرتا ہے جسم میں جذب ہونے کے بعدیہ نائٹرک آکسائیڈ میں تبدیل ہو جاتا ہےجو خون کی نالیوں کو کھولنے اور خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
وٹامنD
وٹامن ڈی کی کمی مرد کو جنسی طور بے حد کمزور کر دیتی ہے کیونکہ صحت پٹھوں خون کی نالیوں ،ہڈیوں اور قوت مدافعت کو برقرار رکھنے کے لیے یہ بہت ضروری ہے ہمیشہ ایسے افراد جنسی کمزوری کا زیادہ شکار ہو تے ہیں جو ذہنی طور پر ڈپریشن اورسٹریس میں مبتلا ہوتے ہیں اور سب جانتے ہیں کہ ڈپریشن تمام مسائل کی جڑ ہے اگر دماغی صحت اور قوت مدافعت کے لحاظ سے انسان فٹ ہو گا توجنسی کمزوری سمیت کسی بھی بیماری میں مبتلا افراداس بیماری /کمزوری سے جلد نجات حاصل کریں گے وٹامن ڈی کی کمی نہ ہو تو کوئی بھی دوا یا خوارک جلد اثر کرتی ہے اگر وٹامن ڈی کی کمی پور ی نہ کی جائے تو پھر جنسی کمزوری ہو، ڈپریشن یا پھر کوئی بھی بیماری اس کی ریکوری مشکل سے مشکل تر ہو جاتی ہے اور یہ کمزوری مزید بڑھ جاتی ہے۔
وٹامنB12
سرعت انزال یا کم ٹائمنگ کا مسلہ وٹامن B12کی کمی کی وجہ سے ہو تا ہے کیونکہ ڈسچارج فزیالوجی میں اس وٹامن کا بھی اہم کردار ادا کرتا ہےاس وٹامن کی کمی والے افراد زیادہ تر سرعت انزال یعنی کم ٹائمنگ کے مسلے سے دوچار ہوتے ہیں ۔
میگنیشیم
میگنیشم ایک منرل ہے جو جسم کی تھکاوٹ کو کم کر کے انسان کو پرسکو ن رکھتا ہے پر سکون نیند اور آرام میںمیگنیشیم کا اہم کردار ہے یہ ٹیسٹوسٹیرون کو خون میں رکھنے میں مدد کرتا ہے کیونکہ تھکاوٹ ، بورنگ یعنی موڈ آف رہنااکثر پر سکون نیند
کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہےجب شدید تھکاوٹ محسوس ہو گی تو ایسی حالت میں انٹرکورس /مباشرت کرنا تو دور کی بات کوئی بھی کام ڈھنگ سے سر انجام نہیں دیا جا سکتا۔
یہ وٹامنز /منرلز حاصل کیسے کیے جائیں؟
انسان یہ وٹامنز /منرلز قدرتی خوارک سے حاصل کرتا ہے اگر آپ قدرتی خوارک سے ان وٹامنز /منرلز کی کمی پوری کرنا چاہتے ہیں تو nutritionماہر غذا ڈاکٹر سے مشورہ کریں لیکن آپ کے پاس ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کا وقت نہیں وہ پھر گوگل پر
۔
اس طرح مختلف سرچ کر کے گوگل امیج میں وٹامنز /منرلز سے بھر پور قدرتی خوارک دیکھ کر استعمال کر سکتے ہیںاور اگر اس میں بھی آپ کو دشواری ہو تو پھرآپ نزدیکی ڈاکٹر سے مشورے کے بعد ملٹی وٹامنز /منرلز کیپسول استعمال کریں بہت زیادہ بہتری آئے گی ۔
جنسی اور جسمانی طور پر صحت مند رہنے کے لیے انسان کو وٹامنز اور معدنیات کی روزانہ بے حد ضرورت ہوتی ہے مردوں میں جنسی خواہش، ایرکشن ، تناؤ ،سختی کی کمی ہر وقت تھکاوٹ ، مزاج میں چڑ چڑا پن بالوں کا گرنا، جلد کا غیر معمولی طور پر پیلا ہونا،خون کی نالیوں یا پٹھوں کی کمزوری ، ڈپریشن سٹریس ، ہڈیوں کے مسائل قوت مدافعت کی کمی یہ سب وٹامنز /منرلز کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے جنسی کمزوری کا شکار افراد ان تمام مسائل کو بچپن کی غلطیوں سےمت جوڑیں ہمیشہ خوش رہیں۔
Note: all the credit goes to facebook group of nofap urdu
0 Comments