فلیٹ لائن - Episode 9

 تیسرا سٹیج :فلیٹ لائن    3rd stage :Flat line

 تیسرا سٹیج :فلیٹ لائن    3rd stage

فلیٹ لائن - Episode 9


آج ہم نوفیپ ریکوری کے تیسرے اور سب سے بڑے سٹیج کے بارے میں بات کریں گے۔ اس سٹیج کا نام فلیٹ لائن یے۔

 تیسرا سٹیج :فلیٹ لائن    3rd stag3 :Flat line

 فلٹ لائن نوفیپ کا ایسا پیریڈ ہے جس میں دماغ آپ کے نیورو کیمیکل "ڈوپامین" کے پورن کے ساتھ جڑے مضبوط تعلق کو توڑ کر اسے حقیقی زندگی، آپ کے کاموں، بزنس ، اور حقیقی کامیابی سے جوڑتا ہے۔ نوفیپ کمیونٹی میں اس پراسس کو ریبوٹگ کہا جاتا ہے۔ دماغ کی اصل ریبوٹنگ فلیٹ لائن پیریڈ میں ہی ہوتی ہے۔ جس طرح موبائل فون میں نیا سوفٹ ویئر انسٹال کرنے پر کچھ ٹائم لگتا ہے ،اسی طرح آپ کا دماغ بھی ایک مرتبہ شٹ ڈاؤن (فلیٹ لائن سے گزر کر) ہو کر آپ کے اندر نیا os (سوفٹ ویئر) انسٹال کر تا ہے۔


 فلیٹ لائن بلکل نیچرل ہے اور یہ آپ کے ٹھیک ہونے کی علامت ہے۔ #فلیٹ_لائن_کی_ابتدا ہر شخص کا فلیٹ لائن کا دورانیہ ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ کوئی شخص کس حد تک پورن اور ماسٹربیشن کا شکار تھا۔زیادہ تر لوگ فلیٹ لائن کی علامات پورن اور ماسٹربیشن چھوڑنے کے دو سے تین ہفتے بعد محسوس کرنا شروع کرتے ہیں۔ جو شخص جتنا زیادہ پورن اور ماسٹربیشن کا عادی ہوتا ہے ، اس کا فلیٹ لائن پیریڈ اتنی جلدی آتا ہے ۔ 🗓️فلیٹ لائن کے مختلف فیزز🗓️ فلیٹ لائین ایک جیسی نہیں ہوتی بلکہ اس کے بھی مختلف فیزز ہوتے ہیں۔


 آئیے ان فیزز کو سمجھتے ہیں  #ودڈرال_فلیٹ_لائن کسی بھی نشے کے چھوڑنے کے عمل کو ود ڈرال اور اس سے ہونے والی علامات کو ود ڈرال سمپٹمز کہتے ہیں۔ اس فیز میں آپ کو ہر وقت بے چینی،اور چڑچڑا پن محسوس ہوتا ہے۔ جو چیز آپ کو سب سے زیادہ تنگ کرتی ہے، وہ ہر وقت ارجز کا محسوس ہونا ہے۔اس فیز میں فلیٹ لائن کے دوسرے فیز کی نسبت ریلیپس کے زیادہ چانسس ہوتے ہیں۔ محض موبائل فون کو دیکھ کر، یا کمرے میں اکیلا ہونے سے ہی آپ کو ریلیپس کر دینے کی شدید خواہش محسوس ہوگی۔ اس پیریڈ میں محسوس ہونے والی ارجز پہلے پیریڈ کی خواہش سے کافی مختلف ہوتی ہیں۔ اس فیز میں میں ارجز کے ساتھ بے بسی کا احساس، شدید چڑچڑا پن، نیند نہ آنا، جزبات کی اونچ نیچ، ڈپریشن، شدید تنہائی کا احساس گھیر لیتا ہے۔ حتی کہ شدید کیسس میں خود کشی کے خیالات بھی آسکتے ہیں، سیگریٹ الکحل یا دیگر منشیات کے استعمال کو دل کرتا ہے۔

اگر ماضی میں یا حال میں آپ کو ان کے استعمال کی عادت ہو)۔ #کام_کی_باتیں 👈آپ کا دماغ ایک سپرنگ کی طرح ہوتا ہے جسے پورن اڈکشن نے پریس کر رکھا ہوتا ہے۔ جونہی آپ پورن اڈکشن کو چھوڑتے ہیں تو سپرنگ کی طرح اپنی اصل حالت میں جانے سے پہلے دماغ میں کئی مرتبہ جزبات کی اونچ نیچ ہوتی ہے۔ چونکہ دماغ پورے جسم کو کنڑول کرتا ہے لہٰذا اس فیز میں دماغی اور جزباتی علامات کے ساتھ ساتھ سر میں درد، سر چکرانا، دل کی ابنارمل دھڑکن، نیند نہ آنا، اعصابی کمزوری، مسلز میں درد وغیرہ جیسی جسمانی علامات بھی ظاہر ہو سکتی ہیں۔

 ارجز کے وقت پچھلی اقساط میں بتائی گئی ٹپس اور ایمرجنسی ٹپس کا استعمال کرنا مت بھولیے۔ 👈 کیا آپ نے کبھی ایسے نشائی کو دیکھا ہے جسے پچھلے کئی دنوں سے نشہ نہ مل رہا ہو؟ یا اگر آپ نے "سنجو" فلم بھی دیکھی ہے تو نشہ نہ ملنے پر ہونے والی کیفیت کا ضرور اندازہ ہوگا۔ بس فلیٹ لائن بھی یہی کچھ ہے۔

👈اس بات کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ ود ڈرال فلیٹ لائن تھوڑے ہی عرصہ کے لئے آتی ہے اور یہ تمام علامات عارضی ہیں۔فلیٹ لائن کے مشکل دنوں میں نوفیپ کی رسی کو پکڑے رکھیں ۔ اگر آپ نے شروع کے پندرہ بیس ان پر قابو پالیا تو آگے کے مراحل بھی آسانی سے طے ہو جائیں گے۔ 👈پورن اڈکش پر قابو نہ پاسکنے کی سب سے بڑی وجہ "ودڈرال فلیٹ لائن" پیریڈ کو نہ سمجھنا ہے۔ ود ڈرال سمپٹمز کا تجربہ ہر شخص کا ایک دوسرے سے مختلف ہو سکتا ہے۔ ہر شخص کے دماغ کی کیمسٹری، اس کا پورن اڈکشن کا دورانیہ ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے لہذا ود ڈرال سمپٹمز بھی ایک دوسرے سے جدا ہوتے ہیں۔ 👈ایک کاپی اور قلم ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں یا موبائل میں کوئی نوٹ بک ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ جب بھی ارجز تنگ کریں، آپ یہ لکھنا شروع کر دیں کہ آپ نے نوفیپ کیوں شروع کی تھی۔ آپ کی زندگی میں کیا مسائل درپیش تھے، اور نوفیپ سے آپ کو کیا فوائد حاصل ہونگے۔ فوراً آپ کی ارجز ختم ہو جائیں گی اور آپ پھر سے موٹیویٹ ہو جائیں گے۔

 💀💀💀 #کوسٹنگ_فلیٹ_لائن_پیریڈ

کوسٹنگ فلیٹ لائن پیریڈ میں ارجز( جنسی خواہشات) تھوڑے عرصے کے لئے لیکن مکمل طور پر ختم ہوجاتی ہیں۔ اس میں اگرچہ آپ دماغی اور جزباتی طور پر ودڈرال فلیٹ لائن سے بہتر محسوس کرتے ہیں لیکن شدید بوریت، حساسیت کی کمی اور نیند کی کمی بہرحال محسوس ہوتی ہے۔ ان سب علامات کی بنیادی وجہ دماغ سے ریلیز ہونے والے کیمیکل ڈوپامین کی کمی ہے۔ ڈوپامین کی کمی کیسے ہوتی ہے؟ آئیے ایک نظر اس پر ڈالتے ہیں۔ جب آپ پورن دیکھ کر مشت زنی کرتے تھے تو آپ کے دماغ سے بڑی مقدار میں ڈوپامین اور اینڈارفنز جیسے کیمیکلز ریلیز ہوتے تھے جس سے آپ کو وقتی طور پر بے حد خوشی، مسرت اور اطمینان کا احساس ہوتا تھا۔ لیکن جب آپ پورن اور مشت زنی چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو شروع میں تو آپ کے دماغ(مڈ برین) کو یہ لگتا ہے کہ شاید آپ عارضی طور پر اس سے دور ہیں اور وہ بار بار ڈوپامین ریلیز کرتا رہتا ہے تاکہ آپ پھر سے پورن دیکھیں اور مشت زنی کریں۔ لیکن جب کچھ عرصے تک آپ پورن اور مشت زنی کے قریب نہیں جاتے تو دماغ پورن دیکھنے کے لئے ڈوپامین ریلیز کرنا بند کر دیتا ہے۔اگرچہ اب بھی ڈوپامین دوسرے کاموں کے لئے ریلیز ہو رہا ہوتا ہے لیکن پورن اور مشت زنی کے لئے ریلیز ہونے والے ڈوپامین کی سپر ہٹس سے بہت کم ہوتا ہے۔ اس لئے وقتی طور پر آپ کو ڈوپامین کی شدید کمی محسوس ہوتی ہے۔ اسی پیریڈ کو ہم کوسٹنک فلیٹ لائن کے نام سے جانتے ہیں۔

 #خبردار_اپنے_آپ_کو_چیک_کرنے_کی_کوشش_مت_کریں کوسٹنگ فلیٹ لائن میں ڈوپامین کی وقتی کمی کی وجہ سے جنسی اعضاء بے جان سے ہو جاتے ہیں۔ان میں حساسیت ختم ہوجاتی ہے۔ عام طور پر پورن اور مشت زنی کے عادی لوگوں پر جب ایسی سچویشن آتی ہے تو وہ بری طرح سہم جاتے ہیں۔ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید ان کی کی جنسی خواہش (لی بی ڈو) ہمیشہ کے لئے ختم ہو گئی ہے اور وہ نامرد بن گئے ہیں اور یہ چیک کرنے کے لئے وہ پھر سے مشت زنی یا پورن دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کے جنسی اعضاء کام کر رہے ہیں یا نہیں۔اور اس طرح سے اکثر وہ ریلیپس کر دیتے ہیں اور پھر سے انہیں چیزر ایفیکٹ اور نوفیپ کے پہلے دو سٹیجز سے گزنا پڑ سکتا ہے ۔ #فلیٹ_لائن_پر_قابو_پائیں #فلیٹ_لائن_ایک_چیلنج_ایک_ایڈونچر فلیٹ لائن سے گھبرنے کی بجائے اسے ایک مہم جوئی یا چیلنج کی طرح دیکھیں۔ یاد رکھیے کہ فلیٹ لائن آپ کی آزمائش کا سب سے کڑا امتحان ہوتا ہے۔ اگر آپ واقعی نوفیپ سٹریک کے فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی میں انقلاب برپا ہو جائے،تو پھر تیار ہو جائیں، آپ کو اس امتحان سے گزرنا ہوگا۔ #فلیٹ_لائن_نارمل_ہے فلیٹ لائن ایک نامل فیلنگ ہے۔ بلکہ یہ تو آپ کے ٹھیک ہونے کی علامت ہے لہٰذا اسے اپنا سر درد مت بنائیں اور ہمت سے کام لیتے ہوئے اپنی روز مرہ ایکٹیویٹیس جاری رکھیں۔

 #پی_ایم_او_سے_ہٹ_کر_خوشی_کے_ذرائع_تلاش_کریں

 اپنے لئے خوشی کرے دیگر ذرائع تلاش کریں جیسا کہ اپنی پسند کا کھانا کھانا، واٹر پارک میں نہانا اور سوئمنگ کرنا، قدرتی مقامات کی سیر کرنا۔۔۔ ایسا کرنے سے آپ کے ریوارڈ سسٹم کو ان خوشیوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے میں آسانی ہوگی۔ آپ جتنا اپنے آپ کو خوش رکھیں گے ، اتنا ہی ریلیپس سے دور رہیں گے۔ #کولڈ_شاورز اگر آپ چاہتے ہیں کہ فلیٹ لائن پیریڈ جلدی گزر جائے تو ٹھنڈے پانی سے نہائیں۔ یخ بستہ پانی میں نہانے کے بہت سے فوائد ہیں جن میں سے ایک فائدہ فلیٹ لائن پیریڈ کا تیزی سے گزرنا ہے۔ #درج_ذیل_مثبت_باتیں_ہمیشہ_یاد_رکھیں 👈فلیٹ لائن ایک اندھیری سرنگ ہے جس میں کئی موڑ آنے کی وجہ سے روشنی بلکل بھی نہیں۔ لیکن اگر آپ یقین کے ساتھ چلے تو آپ ایک ایسے چمپئین اور فاتح بن کر باہر آتے ہیں جو اپنی زندگی کی سب سے مشکل جنگ جیت چکا ہوتا ہے اور روز مرہ کے کام آپ ہنسی مزاق میں ہی پورے کر دیا کریں گے۔ آپ لوگوں سے جزباتی، دماغی طور پر زیادہ ہم آہنگی پیدا کر سکیں گے۔

👈 اگر آپ فلیٹ لائن پیریڈ کو آسانی سے پار کرنا چاہتے ہیں تو بس اپنے آپ کو کسی بھی ایسے کام میں مصروف رکھیں جس سے آپ کو فائدہ ہو۔ جیسے عبادت، ایکسرسائز، کچھ گنگنانا، یوٹیوب پر اچھی ویڈیوز دیکھنا یا لیکچر سننا، مراقبہ، کوئی نئی سکل سیکھنا ، نئی زبان سیکھنا یا کوئی بھی ایسا مشغلہ جس سے آپ کی زندگی بہتری کی طرف گامزن ہو۔ 👈 جب بھی آپ اکیلاپن یا خالی پن محسوس کریں، فوراً اپنا ماحول تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ چہل قدمی پر نکل جائیں۔ ہینڈ فری میں کوئی آڈیوز جیسا کہ کوئی بک وغیرہ جو آپ کو پسند ہو سنیں۔ 👈 یاد رکھیں فلیٹ لائین ایک مشکل پیریڈ ہے اور اس کے دونوں فیزز ایک سے زیادہ مرتبہ آتے اور جاتے رہیں گے۔ کبھی ودڈرال تو کبھی کوسٹنگ فلیٹ لائن ۔ آپ نے ان دونوں قسم کی فلیٹ لائن میں اپنے آپ کو مستحکم رکھنا ہے۔

👈 فلیٹ لائن پیریڈ اور خاص کر اس کے اختتام پر موڈ سونگز عام علامات ہیں۔ دن کے ایک حصے میں تو آپ بہت خوش اور پرجوش رہیں گے جبکہ دوسرے حصے میں بلکل تھکے تھکے، ڈی موٹیویٹڈ اور ذہنی دباؤ کا شکار۔ کبھی تو آپ کا ہنسنے اور قہقہے لگانے کو دل کرے گا اور کبھی شدید اداسی ہوگی اور رونے کو دل کرے گا۔ یہ سب آپ کے ٹھیک ہونے کی علامات ہیں۔ ⁦⁦🌅🌅🌅 #فلیٹ_لائن_کا_اختتام فلیٹ لائین کی اختتامی مدت کا تعین نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ہر انسان کی فطرت، جبلت، ارادے کی پختگی اور دیگر بہت سے پہلو ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ نو فیپ کمیونٹی نے احتیاطاً نوے دن کا ٹارگٹ دیا ہے کہ اس میں زیادہ تو ری بوٹرز فلیٹ لائن کے تمام فیزز سے گزر جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نوے دن کا چیلنج کمیونٹی میں بے حد معروف ہے۔ #فلیٹ_لائن_کے_بعد فلیٹ لائن پیریڈ اچانک سے ختم نہیں ہوتا بلکہ آہستہ آہستہ جاتا ہے۔ ستر سے نوے دن کے درمیان اکثر فلیٹ لائن پیریڈ پیچھے کی طرف ہٹنے لگتا ہے اور ری بوٹرز بہت سے فوائد محسوس کرنے لگتے ہیں جنہیں وہ اکثر سپر پاورز کا نام دیتے ہیں۔ جن میں چوبیس گھنٹوں میں کیی گھنٹوں کا اضافہ محسوس ہونا، بے حد توانائی محسوس کرنا، پورن سے بیزاری جبکہ حقیقی عورت سے اٹریکشن کا پیدا ہونا، سوشل انزائیٹی کا غائب ہوجانا، زندگی میں خوشیوں اور مسرتوں کا احساس بیدار ہونا، صبح بیداری کے بعد چستی اور توانائی محسوس کرنا عام ہیں۔

 اگر آپ ان کو تفصیل سے جاننا چاہتے ہیں تو گوگل یا یوٹیوب پر سرچ کر لیجیے۔ آخر میں ہماری آپ سے یہی گزارش ہوگی کہ اپنے آپ کو مضبوط بنائیں، اس مصنوعی لذت سے باہر آئیں۔ نالج حاصل کریں۔ جتنا زیادہ آپ نوفیپ کو سمجھیں گے اتنا ہی نوفیپ آپ کے لئے آسان ہوتا چلا جائے گا۔ صرف ہماری تحریر پر ہی اکتفاء مت کریں۔ نیٹ پر خود بھی سرچ کریں۔ یوٹیوب پر سرچ کریں۔ آپ کو ہزاروں ویڈیوز، سینکڑوں آرٹیکلز اور بیسیوں کتابیں اس موضوع پر ملیں گی۔ خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Note: all the credit goes to facebook group of nofap urdu 

https://www.facebook.com/groups/359748345735798/

Post a Comment

0 Comments