فحاشی کے خلاف جنگ | قسط 4

فحاشی کے خلاف جنگ

 🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺 قسط 4

فحاشی کے خلاف جنگ  |  قسط 4



پورن اڈکشن اور مشت زنی انسانی دماغ کو اس طرح سے باندھ کر رکھ دیتی ہے کہ آپ کی زندگی اس سے شدید متاثر ہوتی ہے۔ نامردی، سستی ، موٹیویشن کی کمی، اور اڈکشن سمیت کئی ایسی منفی علامات ہیں جو ایک پورن اڈکٹ کو برداشت کرنا پڑتی ہیں۔

#ریبوٹنگRebootig_Restoring

 ریبوٹنگ ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب پورن اڈکشن سے ریکوری ہے۔ یہ ایک ایسا پراسس ہے جس میں پورن اڈکٹس اپنے آپ کو پورن، مشت زنی ، اور دیگر مصنوعی لذتوں سے بچا کر رکھتے ہیں تاکہ ان سے ہونے والے مسائل دور ہو سکیں۔ نوفیپ ریبوٹرز ان تمام مصنوعی لذتوں کے لئے PMO کا مخفف استعمال کرتے ہیں۔

 جس میں "پی" پورن "ایم" ماسٹربیشن اور "او" اورگیزم کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ منفی جنسی رویوں (پورن اور مشت زنی وغیرہ) سے اپنے آپ کو بچا کر آپ اپنے دماغ کو فیکٹری سیٹنگ پر ریبوٹ کر سکتے ہیں۔ نوٹ: پیارے دوستو! اگرچہ ہم آپ سب کے لئے موثر طریقے بتائیں گے کہ اپنے آپ کو ریبوٹ کیسے کیا جائے پر یاد رکھیں ریبوٹنگ میں کسی بھی دو بندوں کا تجربہ ایک جیسا نہیں ہو سکتا۔ ہر بندے کی اڈکشن کا لیول، اس کی کمٹمنٹ، اور نالج دوسرے سے مختلف ہوتا ہے لہٰذا کسی سے کنفیوز مت ہوں۔ خود نالج حاصل کریں اور اپنے لئے سوچ سمجھ کر جو بھی چیلنج لیں اسے پورا کریں ۔

 #ریبوٹنگ_کی_ابتدا:۔ ⁦⁩⁦ 

ریبوٹنگ کی ابتدا تب ہوئی جب نو فیپ کے بانی ، الیگزینڈر نے ریڈٹ پر ایک کمیونٹی بنا کر خود اور لوگوں کے ایک چھوٹے گروپ پر اس کا کامیاب تجربہ کیا۔ آہستہ آہستہ اس پیلٹ فارم پر لوگ بڑھنا شروع ہو گئے اور آج ان کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ ریڈٹ کے علاوہ کئی ویب سائٹس ایسی بن چکی ہیں جو لوگوں کو گائیڈ کر رہی ہیں۔ ان کا ذکر ہم پہلے کر چکے ہیں۔ یاد رکھنے کی بات👈( انٹرنیٹ پورنوگرافی کی مثال ایسے ہے جس طرح آپ کسی اچھے سے ریسٹورنٹ جائیں اور سارا ٹائم وہاں مینیو دیکھنے میں گزار دیں اور آخر میں ایک توس کا ٹکڑا کھا کر آجائیں جس سے نہ تو آپ کی بھوک مٹے گی اور نہ ہی تسکین پوری ہوگی) ⁦

⁩❔ریبوٹنگ_کا_مقصد۔ 🌷🌷🌷

🌷🌷🌷🌷🌷 ریبوٹنگ کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ایک پورن اڈکٹ جس کا دماغ پورن، مشت زنی اور دیگر مصنوعی خود لذتی کے سامان سے سے جڑا ہے، پھر سے اپنی اصل حالت کو لوٹ آئے۔ تحقیقات سے یہ بات کھل کر سامنے آ چکی ہے لمبے عرصے تک پورن، مشت زنی اور دیگر مصنوعی خود لذتی سے دوری دماغ کے ریوارڈ سسٹم کی خرابیوں اور اس کے ساتھ ساتھ ہونے والی جسمانی کمزوریوں کو دور کر سکتی ہے۔ نوفیپ کمیونٹی کے ہزاروں ممبرز، جنہوں نے کامیابی سے اس پر عمل کیا ہے، ان کا ماننا ہے کہ نہ صرف نو فیپ آپ کی جسمانی اور دماغی کمزوریوں کو دور کرتی ہے بلکہ اس سے آپ کے جسم میں کئی طرح کی طاقتیں آجاتی ہیں۔ جنہیں وہ لوگ سپر پاورز کا نام دیتے ہیں۔

ریبوٹنگ_اور_نوفیپ_کمیونٹی⁦۔

 🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳 نوفیپ کمیونٹی کی وجہ سے ریبوٹنگ کا پراسس جو آج کی اس لذت پرستی کی دنیا میں ناممکن تھا، ممکن ہوا ہے۔ نوفیپ کمیونٹی آپ کو صحت کے اصولوں پر مبنی چیلنج دیتی ہے جو نہ صرف آپ کو نشے کی لت سے چھڑاتے ہیں بلکہ آپس میں ایک دوستانہ مقابلوں کی فضا بھی قائم ہوتی ہے جس میں سب لوگ اپنے تجربات، کامیابیاں، ناکامیاں، ٹپس اور فوائد ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہیں۔ نوفیپ کمیونٹی نہ صرف آپ کو سپورٹ کرتی ہے بلکہ یہ آپ کی نگرانی بھی کرتی ہے۔ کمیونٹی سے جڑے رہنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کے اندر اتنی طاقت آجاتی ہے کہ آپ اپنی شہوت پر قابو پانا سیکھ لیتے ہیں۔

 ⁦🕹️ نوفیپ_کمیونٹی_کےچیلنجز نوفیپ کمیونٹی نے بنیادی طور پر تین طرح کے چلنجز/موڈز آفر کیے ہیں جو درج ذیل ہیں.

 1)لائٹ موڈ P (صرف پورن سے بچنا)

 2) سٹینڈرڈ موڈ PM( پورن اور مشت زنی سے بچنا) 

3)ہارڈ موڈPMO(پورن مشت زنی اور جنسی عمل سے بچنا)

 آئیے ہم ان تینوں موڈز کے فوائد و نقصانات کا ایک جائزہ لیتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ہمارے لئے کونسا موڈ زیادہ بہتر رہےگا۔ 🕯️

🕯️🕯️ 1)#لائٹ_موڈ لائٹ موڈ میں صرف پورن سے بچنے پر پابندی ہے اس موڈ سے کوئی خاص فائدہ نہیں حاصل ہوتا، کیونکہ مشت زنی کی عادت کی وجہ سے ریبوٹنگ کے فوائد حاصل نہیں ہوتے تھے اور دوسرا یہ کہ مشت زنی کی عادت خود بخود آپ کو پورن کی طرف کھینچ لیتی ہے۔ جسے chaser effect کہتے ہیں۔ لائٹ موڈ کو رکھنے کی بظاہر کوئی لوجک نظر نہیں آتی لیکن اگر ہم نوفیپ کمیونٹی کے لاکھوں ممبرز پر نظر دوڑائیں تو کچھ ایسے ممبرز بھی نظر آتے ہیں جنہیں بہت زیادہ لت لگی ہوتی ہے اور ان کے لئے شروع میں دوسرے موڈ اختیار کرنا ناممکن ہوتا ہے۔ لائٹ موڈ دراصل انہیں ممبرز کو موٹیویٹ کرنے کے لئے بنایا گیا ہے تاکہ وہ بھی کمیونٹی سے جڑے رہیں۔ نوٹ: ( پورن دیکھنے یا مشت زنی کرنے کے بعد ایک سے تین دن تک دوبارہ ریلیپس کرنے کی شدید خواہش کو چیزر ایفیکٹ Chaser effect کہتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ نوفیپ میں ایک بار ریلیپس ہو جائے تو پھر بار بار ہوتا رہتا ہے۔

(لائیٹ موڈ کس کے لئے بہتر)

🌼🌼 یہ موڈصرف ان اڈکٹس کے لئے ہے جو بہت زیادہ پورن دیکھنے کے ساتھ دن میں دو یا اس سے زیادہ بار مشت زنی کی عادت میں مبتلا ہوں اور انہیں لگتا ہو کہ اسے چھوڑنا ان کے بس میں نہیں ہے۔ ایسے افراد کو چاہیے کہ نو فیپ سٹریک کا سٹارٹ لائٹ موڈ سے لیں ۔اس دوران پورن دیکھنے پر مکمل پابندی ہوگی۔پورن دیکھنے کی صورت میں ان کو چیلنج دوبارہ سے شروع کرنا ہوگا۔ لائٹ موڈ میں مشت زنی پر کنٹرول کرنے کی کوشش کریں۔ پورن چھوڑنے کی وجہ سے ایسے لوگوں کے لئے مشت زنی کی عادت کو چھونا بھی آسان ہوتا جاتا ہے کیونکہ مشت زنی کا سب سے بڑا سبب پورن ہے۔ پورن چھوڑنے سے جلد ہی ایسا وقت آتا ہے جب مشت زنی کی خواہش کنٹرول میں آجاتی ہے۔ ایسے ریبوٹرز جب محسوس کریں کہ اب وہ مستقل اس سے باز رہ سکتے ہیں تو پھر نارمل موڈ یا ہارڈ موڈ کا سٹارٹ لیں۔ عام طور پر تین سے پانچ ہفتے لگتے ہیں۔ کوشش کریں کہ چالیس دن سے زیادہ لائٹ موڈ کو لمبا نہ کریں۔ اور ہاں! جب آپ نارمل موڈ یا ہارڈ موڈ کی طرف آئیں تو سٹریک کی کاونٹنگ پھر سے شروع کریں کیونکہ ہارڈ موڈ میں مشت زنی = ریلیپس ہوتی ہے۔

💡💡 2)#سٹینڈرڈ_موڈ 💮

💮💮💮💮💮💮💮💮💮💮 سٹینڈرڈ موڈ میں ریبوٹرز کو پورن کے ساتھ ساتھ مشت زنی سے بھی پرہیز کرنی پڑتی ہے. البتہ جنسی عمل کے زریعے اور گیزم حاصل کرنے پر پابندی نہیں۔(شادی شدہ افراد کے لیے)۔ (سٹینڈرڈ موڈ کس کے لئے بہتر) شادی شدہ افراد کے لئے یہ موڈ بیسٹ ہے۔ لیکن اگر کسی شادی شدہ فرد میں بھی نامردی کی علامات ہوں تو وہ اپنے لئے علاج کی غرض سے ہارڈ موڈ اختیار کر سکتا ہے جب تک کہ وہ ٹھیک نہیں ہو جاتا۔ساری گیم دماغ کے ریوارڈ سسٹم کی ہے اگر وہ پورن دیکھنے سے جڑا ہے اور نیچرل سیکس سے اٹریکٹ نہیں ہو رہا تو ریبوٹرز کو ریکوری کے لئے ہارڈ موڈ چوز کرنا ہی ہوگا۔ ہاں ریکوری کے بعد وہ نارمل موڈ پر آسکتا ہے۔

3)#ہارڈ_موڈ⁦🏵️⁩⁦

🏵️⁩⁦🏵️⁩🌺🌺🌺⁩⁦🌼🌼🌼 یہ وہ موڈ ہے جسے نوفیپ کمیونیٹی کے سب سے زیادہ ممبر (خصوصاً کنوارے) اختیار کرتے ہیں۔ یہ موڈ دوسرے دونوں موڈز سے زیادہ مشکل ہے کیونکہ اس میں بیک وقت پورن، مشت زنی اور کسی بھی دوسرے طریقے سے اورگیزم پر پابندی ہوتی ہے۔ اسی طرح انہیں ایجنگ سے بھی دور رہنا پڑتا ہے۔ کیونکہ ہارڈ موڈ میں ایجنگ = ریلیپس/ری سیٹ #اصطلاح ( اگر آپ پورن دیکھے بغیر مشت زنی کر دیں تو اس کو ری سیٹ کہتے ہیں۔ اس میں بھی دنوں کی گنتی دوبارہ سے شروع ہو جاتی ہے)

اصطلاح

 (ایجنگ ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے "کنارے تک لانا" نوفیپ اس مطلب ہے مشت زنی کرنا لیکن انزال (اورگیزم) کے قریب روک دینا۔ یہ بہت نقصان دہ چیز ہے اور آپ کی جنسی خواہش کو کم کرنے کی بجائے اور بڑھاتی ہے جس کا نتیجہ بالاآخر ریلیپس ہے۔ کچھ پورن اڈکٹس سوشل میڈیا پر ہاٹ ماڈلز کی تصاویر دیکھ کر ایجنگ کرتے ہیں اور اپنے آپ کو تسلی دیتے ہیں کہ اگر ہم کم از کم پورن اور اورگیزم سے تو بچ رہے ہیں۔) 👈کیا آپ جانتے ہیں ( چونکہ نوفیپ کمیونٹی کے بہت سے ممبرز گیم یوزرز ہیں اس لئے کمیونٹی نے ان سے اظہار یکجہتی کے طور پر اس موڈ کا نام ہارڈ موڈ رکھا ہے۔) (ہارڈ موڈ کس کے لئے بہتر) وہ ریبوٹرز جو جلد از جلد صحتیاب ہونا چاہتے ہیں ان کے لئے یہ موڈ بیسٹ ہے۔ اگرچہ یہ موڈ دیگر موڈز سے مشکل ہے لیکن اس میں ریبوٹرز چیزر ایفیکٹ بھی بچے رہتے ہیں۔

چند دیگر فوائد درج ذیل ہیں۔

 🌄🏇نوفیپ_ہارڈ_موڈ_کے_فوائد:

دوسرے موڈز سے دس گناہ تیز ریکوری ہوتی ہے آپ بہت جلد ہی بہتر ہونے لگ جائیں گے آپ زیادہ پرکشش نظر آئیں گے آپ کا سیمینل لیکوڈ (مادہ منویہ)جلد ہی بڑھ کر آپ میں مردانگی پیدا کرے گا۔ 📆

📆چیلنج_کا_دورانیہ:

اپنا چیلنج چوز کرنے کے بعد اگلا مرحلہ ہوتا ہے کہ اس کا دورانیہ کتنا ہو۔ ظاہر ہے کہ اس کا کوئی فکس ٹائم نہیں کہ آپ اس اڈکشن سے کب چھٹکارا حاصل کرپائیں گے۔ لیکن پھر بھی اپنے لئے دن فکس کرنا اور اس پورا کرنے کے لئے سٹریک شروع کرنا آپ کو موٹیویٹ کرتا ہے۔ جب آپ مقرر کیے ہوئے دن تک پہنچ جاتے ہیں تو اس میں مزید اضافہ کیا جاتا ہے۔ نوفیپ کا گولڈ سٹینڈرڈ ریبوٹنگ ٹائم 90 دن کا ہے۔ نوے دن کا دورانیہ ایک بہت ہی مؤثر اور اس کے ساتھ ساتھ قدرے دشوار بھی ہے۔ چیلنج تو بہرحال چیلنج ہی ہوتا ہے! بہرحال یہ ہر کسی کی اپنی چوائس ہوتی ہے۔ کچھ ریبوٹرز بغیر کسی دقت کے ایک سال کا چیلنج پورا کر لیتے ہیں تو دوسرے ایک ہفتہ بھی بڑی مشکل سے نکالتے ہیں۔ غرض یہ کہ آپ اپنے لئے کم از کم اتنا ٹائم ضرور تجویز کریں کہ جب آپ اسے پورا کریں تو آپ کو فرحت، احساس تکمیل اور فخر محسوس ہو۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ سب سے پہلے سات دن کا چیلنج لیں۔ اس دوران آپ اپنا جائزہ لیں کہ آپ کی اڈکشن کا لیول کیا ہے۔ پھر اسی حساب سے اپنے لئے بڑے چیلنج چوز کریں۔

👈 یاد رکھنے کی بات: ( پورن اور مشت زنی سے آپ راتوں رات نامردی یا دیگر مسائل کا شکار نہیں ہوئے۔ اور نہ ایک دو راتیں اس سے دور رہ کر آپ ان مسائل سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ آپ کے جسم اور دماغ کو سالوں سے جاری اس نشے سے چھٹکارا حاصل کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ 90 دن یا متعین مدت کے بعد فل ریبوٹ ہو جائیں۔اس سے زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔ تاہم زیادہ تر ریبوٹرز نوے دن بعد ریبوٹ ہو چکے ہوتے ہیں یا وہ نمایاں تبدیلی محسوس کرتے ہیں۔ ⁦🤑🥴😵🥴🤑 #ریلیــــپس ریلیپس سے نمٹنے کے لئے پہلے اسے جاننا ضروری ہے۔ ریلیپس ایک اصطلاح ہے جس کا اردو مطلب ہے " دوبارہ بیمار ہونا" یا " پھر سے نشے میں پڑ جانا"منشیات یا شراب نوشی کی لت میں اس اصطلاح کا استعمال عام ہے۔ مختصراً آپ سمجھ لیں کہ جب بھی آپ اپنی وقتی خواہشات یا شہوانی لذت کے پیچھے اپنی زندگی کے مقصد اور نصب العین کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو اسے ریلیپس کہتے ہیں۔


نوفیپ_میں_ریلیپس_کب_ہوتا_ہے:

 1»پورن ویڈیوز دیکھنے سے

2»مشت زنی کرنے سے

 3»ایسے گانے سننا یا موویز دیکھنے سے جو آپ کی شہوانی خواہشات کو بھڑکائیں چاہے وہ پورن نہ بھی ہو۔

 4»ایسی کہانیاں پڑھنے سے جو شہوت بھڑکائیں(ایروٹیکا) ان تمام صورتوں میں آپ کی نو فیپ سٹریک ختم ہوجاتی ہے اور اسے دوبارہ شروع کرنا پڑتا ہے۔ 🔵

🔵نوفیپ_میں_کب_ریلیپس_نہیں_ہوتا :

1»خوبخود مادہ منویہ کا خارج ہونا جیسا کہ

2»خواب میں انزال ہونا، احتلام ہون

ا 3»پیشاب میں قطروں کا آنا

4»انٹرنیٹ پر اچانک کسی غلط چیز پر نظر پڑنے سے (پہلی نظر ) 🌀🌀

🌀#ریلیپس_سے_کس_طرح_نمٹیں:

👈یاد رکھیں اگر آپ پہلی بار ہی نوفیپ 90 دن کا چیلنج پورا کر لیتے ہیں تو آپ خوش قسمت انسان ہیں کیوں کہ پہلی بار میں ہی 90 دن تک جانا بہت مشکل ہوتا ہے۔اکثر اڈکٹس کے لئے نوفیپ کے سفر میں کم از کم ایک بار ریلیپس کرنا عام بات ہے۔ کچھ کی ویگن تو کئی بار لڑھکتی ہے لیکن بالآخر وہ پورن اڈکشن سے نجات پا لیتے ہیں۔ سب سے پہلے یہ جاننا کہ آپ کے کون کون سے ٹریگرز (وہ تمام چیزیں جو آپ کو ریلیپس کی طرف لے کر جاتی ہیں) ہیں ، کامیابی کی طرف پہلا قدم ہے۔ #ریلیپس_سے_بچنے_کی_تدابیر: ذیل میں کچھ تجاویز دی جاتی ہیں جو یقیناً آپ کے بہت کام آئیں گی۔ ✍️✍️✍️ #تسلیم_کریں: آپ چاہے اپنے آپ سے اونچی آواز میں کہیں یا لکھ کر اپنے آپ کو بتائیں، لیکِن یہ ماننا کہ آپ پورن اڈکشن میں مبتلا ہیں، نوفیپ سٹریک شروع کرنے کے لئے بے حد ضروری ہے۔جب ایک دفعہ آپ تسلیم کر لیتے ہیں تو اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ سٹریک شروع کرتے وقت ڈگمگاتے نہیں بلکہ پوری دلجمعی سے سٹریک کا آغاز کرتے ہیں۔ 👈 آغاز اچھا تو انجام بہتر.... 🚩🚩🚩 #اپنے_ٹریگرز_کی_لسٹ_بنائیں: وہ چیزیں، جگہیں، ویب سائٹس سوشل میڈیا سائیٹس یا کچھ بھی جو آپ کو ریلیپس کی طرف مائل کریں، ان کی ایک لسٹ بنا لیں۔ اس طرح ان سے نمٹنے میں آسانی رہے گی۔جیسا کہ اکیلے کمرے میں موبائل چلانا یا انسٹاگرام وغیرہ کھولنا۔

⬛بڑے_ٹارگٹ_کو_چھوٹے_حصوں_میں_تقسیم_کریں

 یہ بات ہم پہلے بھی کر چکے ہیں لیکن اس کی اہمیت کے پیش نظر دہرا رہے ہیں کہ اگر بڑے مقصد کو آپ چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر دیں تو عمل کرنے میں آسانی رہتی ہے۔ مثلا اگر آپ 90 دن کا چیلنج شروع کرنا چاہتے ہیں تو آپ اسے 90،75,60,40,30٫21٫9,3 کے حساب سے چھوٹے ٹارگٹس میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ 🚤🚤🚤 #اپنی_قوت_ارادی_مضبوط_کریں قوت ارادی تبھی مضبوط ہوتی ہے جب آپ کے پاس کسی کام کو کرنے کی وجہ ہوتی ہے۔ نوفیپ چیلنج کوئی مذاق یا شرط لگانے جیسا نہیں ہے کہ آپ یونہی بغیر کسی وجہ کے 90 دن کا چیلنج شروع کر دیں۔ درحقیقت یہ اس سے بہت زیادہ سیریس ہے جیسا کہ عام لوگ سوچتے ہیں۔ نوفیپ میں آپ کی باڈی، آپ کا مائیڈ ایک کلینزنگ پراسس ( صفائی کے عمل) سے گزرتے ہیں۔اس سفر میں آپ کی سوچیں بدلتی ہیں، آپ کے رویے بدلتے ہیں۔ آپ کی ترجیحات بدلتی ہیں، آپ کا طرز عمل بدلتا ہے، آپ انداز فکر بدلتا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اس میں آپ کی پوری شخصیت تبدیل ہو کر رہ جاتی ہے۔ ظاہری طور پر بھی اور باطنی طور پر بھی۔ یہ محض ایک چیلنج نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا ایک سیکرٹ فارمولا ہے جو دنیا میں صرف ایک یا دو فیصد لوگوں کو پتہ ہے۔

 دوستو اتنے بڑے سفر کے لئے اگر آپ نکلے ہیں تو لازم ہے کہ اس کے بارے میں مزید جاننا شروع کریں ۔یوٹیوب پر سرچ کریں۔ انٹرنیٹ پر اس سے متعلق معلومات حاصل کریں۔ مزید یہ کہ علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو کمیونٹی سے جوڑے رکھیں۔ اگر آپ نے نیچے دی گئی مزید ٹپس کو غور سے پڑھا اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کی تو آپ میں بہت تبدیلی آئے گی۔ 👈 یہ جاننا اچھا ہے (کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد کے ہم سے زیادہ ذہین اور سمجھدار ہونے کی ایک بہت بڑی وجہ یہ تھی کہ نہ تو ان کے زمانے میں پورن تھا اور نہ ہی وہ مشت زنی جیسے فعل بد میں مبتلا ہوتے تھے۔)

🤝🤝اکاؤنٹیبلٹی_پارٹنر_ڈھونڈیں

 نوفیپ کی سٹریک پر جمے رہنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی اور ری بوٹر کو اپنا ساتھی بنا لیں۔ دونوں ایک دوسرے کو جواب دہ ہوں۔ ایک دوسرے کو اپنا فون نمبر دیں۔ اور شروع میں روزانہ ایک دوسرے سے پورے دن کی رپورٹ لیں۔ ایک دوسرے کو اپنی اڈکشن اور کامیابی کی سٹوری بتائیں۔ یہ ایک بہت ہی طاقتور ٹپ ہے۔ جب آپ اس پر عمل کریں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ انٹرنیٹ پر آپ نے آج تک لوگوں سے جتنے بھی تعلقات بنائے ، یہ ان میں سب سے مضبوط اور فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔ عام طور پر پورن اڈکٹس کی موٹیویشن روز بروز گرتی جاتی ہے۔ ایک اچھا اکاؤنٹیبلٹی پارٹنر آپ کو ثابت قدم رہنے کے لئے انسپائر کرتا ہے۔ جب دونوں ریبوٹرز ایک ساتھ چیلنج پورا کرتے ہیں تو یہ تجربہ بڑا ہی خوشگوار ہوتا ہے۔ ⁦⏱️⏱️⏱️ #دن_مت_گنیں: 👈 نوفیپ آپ کی زندگی کا لائف سٹائل تب بنتی ہے جب آپ دنوں کی گنتی کرنا بند کر دیتے ہیں۔ ہم سب اپنی پراگریس کو نوٹ کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نے نوفیپ چیلنج کے کتنے دن پورے کر لئے۔ لیکن یاد رکھیں یہ سب سے بڑی غلطی ہے۔ بار بار دن گننا آپ کو ریلیپس کی طرف لے کر جاتا ہے۔ خاص طور پر جو نو فیپ سٹریک ابھی شروع کر رہے ہوتے ہیں وہ سوچتے ہیں کہ ابھی تو میرا صرف ایک ہفتہ مکمل ہوا ہے، میں 90 دن کیسے پورے کروں گا۔ اسی طرح جب وہ دوسرے ممبرز سے اپنی پراگریس کا موازنہ کرتے ہیں تو ان کا حوصلہ ٹوٹ جاتا ہے اور وہ ریلیپس کر دیتے ہیں۔ ہم آپ سے یہ نہیں کہ رہے کہ آپ یہ نوٹ ہی نہ کریں کہ چیلنج کو کتنے دن ہو گئے۔ لیکن ہر وقت اس کے بارے میں سوچتے رہنا بھی ٹھیک نہیں ۔

 بہتر ہے کہ آپ ری وائر کمپینین Rewire companion انسٹال کر لیں۔ یہ ایپ آپ کے دن بھی گنے گی اور آپ کو موٹیویٹ بھی کرے گی۔ ⁦ 🚿🚿🚿 #ٹھنڈے_پانی_سے_نہائیں

 کولڈ شاورز آپ کے دماغ کو فائدہ پہنچاتے ہیں اور دماغ کی توجہ پی ایم او سے دوسری اچھی چیزوں کی طرف مبذول کرتے ہیں۔ اگر آپ ریلیپس کرنے والے ہیں اور برداشت نہیں کر پا رہے تو فوراً ایک کولڈ شاور لیں۔ آپ میں ضبط پیدا ہو جائے گا۔

 (کولڈ شاور کے کچھ فوائد)

زیادہ انرجی طاقتور دماغ سوشل سکلز میں بہتری مثبت سوچوں میں اضافہ موڈ بہتر اور تازگی کا احساس جلد اور بالوں کے لئے بے حد مفید 🎵🎵🎵 اپنے_پسندیدہ_نغمات_غزلیں_سنیں:

 نغمات سن کر آپ اک موڈ تبدیل ہو سکتا ہے۔ خوشی میں اضافہ ہوتا ہے سٹریس اور ڈپریشن ختم ہوتا ہے نیند بہتر ہوجاتی ہے یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت بڑھتی ہے ⚽🏏🏸گیمز_کھیلیں:

گیمز کھیلنا آپ کو دماغی اور جسمانی ہر دونوں لحاظ سے مضبوط بناتا ہے۔یہ آپ کے دماغ کو پی ایم او اڈکشن سے دور رکھیں گی۔ جب بھی آپ اداسی فیل کریں تو اپنے دوستوں کو بلائیں اور ان کے ساتھ فٹ بال کرکٹ اور بیڈمنٹن وغیرہ کھیلیں۔ کھیلوں کے چند اہم فوائد اچھی نیند صحت مند قلب نئے معاشرتی تعلقات پھیپھڑوں کی کارکردگی میں بہتری سٹریس میں کمی دماغی صحت

یوگا_میڈیٹیشن_ورزش

 میڈیٹیشن سے آپ کو روحانی طاقت ملے گی۔ میڈی ٹیشن سائنسی لحاظ سے بھی بہت فوائد کا حامل ہے۔کم از کم دس منٹ دن کے ضرور میڈیٹیشن کے لئے نکالیں۔ صبح کے وقت ورزش کے ساتھ گہرے لمبے سانس لینا شروع کریں۔ یوگا سے آپ کا جسم خوبصورت، پھرتیلا اور لچکدار بنتا ہے۔ یہ آپ کو تمام بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور عمر لمبی ہوتی ہے۔ میڈیٹیشن اور یوگا دونوں آپ کو ریلیپس سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تو دوستو اس پارٹ میں ہم نے ریبوٹنگ، نوفیپ موڈز اور ریلیپس کے بارے میں سمجھا۔ انشاء اللہ اگلی قسط میں ہم آپ کو فلیٹ لائین اور سپر پاورز کے بارے میں بتائیں گے۔

Note: all the credit goes to facebook group of nofap urdu 

https://www.facebook.com/groups/359748345735798/

Post a Comment

0 Comments