6th Episode | (برائی سے بچنے کا چیلنج)

🌺 6th Episode 🌺🌺🌺

6th Episode | (برائی سے بچنے کا چیلنج)


 (یہ قسط تمام ریبوٹرز کے لئے کارگر ہے اور بالخصوص پہلے سٹیج والوں کے لئے ہے)


اگر آپ نے ابھی تک نوفیپ سٹریک(برائی سے بچنے کا چیلنج) شروع نہیں کی تو اس قسط کو دھیان سے پڑھیے۔

 یہ پہلے سات دن گزارنے کی ورک گائیڈ ہے۔ نوفیپ_کے_سٹیجز_کیا_ہیں عام طور پر نئے ریبوٹرز (چیلنج شروع کرنے والے) سمجھتے ہیں کہ شاید نوفیپ سٹریک میں 90 دن تک ہماری ایک جیسی حالت رہے گی۔ لیکن ایسا بلکل بھی نہیں۔ نوفیپ کے مختلف سٹیجز سے گزرتے ہوئے اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔ کبھی ارجز (شہوت) بہت ستاتی ہیں تو کبھی بلکل ہی ختم ہو جاتی ہیں۔ کبھی انسان بہت طاقت محسوس کرتا ہے تو کبھی شدید کمزوری۔ اسی لئے نوفیپ کے سفر کو مختلف دورانیوں/ سٹیجز میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ آپ جس سٹیج میں ہیں اس کو اچھی طرح سمجھ کر آگے بڑھ سکیں۔

🌷🌷نوفیپ میں کامیاب ہونے والے ہزاروں ریبوٹرز ان سٹیجز سے گزر کر آئے ہیں اور انہوں نے اپنے تجربات ویب سائٹس پر شیئر بھی کیے ہیں۔ اگر آپ ان کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو نو فیپ کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔ اکثر ری بوٹرز ان سٹیجز کے بارے میں نہیں جانتے اور ناسمجھی یا ڈر کی وجہ سے ریلیپس کر بیٹھتے ہیں ۔ لہذا بہتر ہے رہے گا کہ آپ نوفیپ کے تمام سٹیجز (مرحلوں) کو اچھی طرح سمجھیں اور ذہن میں رکھیں تاکہ آپ کو پتہ ہو کہ اس دوران کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ان سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔یہ قسط نوفیپ کے پہلے سٹیج کے بارے میں ہوگی۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ کہ اس قسط میں پہلے سٹیج کے متعلق ضروری چیزیں کور ہو جائیں۔
 پہلا سٹیج : ⁦🏵️

⁦🏵️⁩⁦🏵️⁩⁦🏵️⁦🏵️⁩⁦🏵️⁩⁦⁦🏵️⁩⁦⁩ نوآموز: STAGE 1: THE BEGINNERS: پہلے_سٹیج_کا_ایک_جائزہ


اس کا دوسرا نام ایکسائٹمنٹ پیریڈ ہے۔اس سٹیج (مرحلے) کا دورانیہ سات سے دس دن کا ہوتا ہے۔ ایک ہفتے کا یہ مرحلہ نوفیپ کا سب سے خطرناک پیریڈ ہوتا ہے کیونکہ اس سٹیج میں آپ کو ارجز (شہوت/ خواہش نفس/ پی ایم او کی خواہش) بہت تنگ کرتی ہیں۔ اسی لئے اس پیریڈ میں ریلیپس ہونے کے چانسس سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔ جو لوگ پہلی بار نوفیپ شروع کرتے ہیں، ان کی اکثریت اسی پیریڈ میں ریلیپس کرتی ہے۔ 👈جب آپ پہلا دن کامیابی سے گزارتے ہیں تو آپ کو بڑا مزا آتا ہے اور لگتا ہے کہ آپ یہ سارا سفر کامیابی سے گزار دیں گے۔ لیکن جونہی آپ تیسرے چوتھے دن پر پہنچتے ہیں تو ارجرز آپ کو بہت شدت کے ساتھ ستانے لگتی ہیں۔ پہلے ہفتے کے اختتام تک آپ کی ارجز کے ساتھ زبردست لڑائی ہوتی ہے۔ اگر آپ اگلے سٹیج پر پہنچنا چاہتے ہیں تو آپ کو ان ارجز کو شکست دینی پڑتی ہے۔

ایجنگ_ایک_خطرناک_چیز

ارجز اس وقت اپنی انتہا کو پہنچ جاتی ہیں جب آپ ایجنگ کرتے ہیں۔ یاد رکھیں اگر آپ ایجنگ کرتے ہیں تو اس کا حتمی نتیجہ ریلیپس ہے۔ ایجنگ کرنے سے زیادہ تر ری بوٹرز کا تین بعد ریلیپس ہوجاتا ہے۔

👈 آپ پہلے سٹیج کو اولمپکس کا میدان سمجھیں جہاں سے جیت کر آپ کو میڈل کے طور پر ارجز کو شکست دینے کا سرٹیفیکیٹ ملتا ہے۔ 👈پہلا ہفتہ ایک پہاڑ پر چڑھائی کی طرح ہوتا ہے۔جب آپ اس پہاڑ کی چوٹی پر پہنچتے ہیں تو آپ کو آزادی کی جھلک نظر آجاتی ہے اور پھر آپ اس تک پہنچنے کے لئے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔ آپ کے ارادے پہلے سے کہیں مضبوط ہوجاتے ہیں۔ پہلے_سٹیج_کے_دو_بڑے_چیلنج یاد رکھیے! آپ پچھلے کئی سال سے ایک اڈکشن لائف گزار رہے ہیں ، اس لئے آپ کو پہلے سٹیج میں ریلیپس سے بچنے کے لئے بہت محتاط رہنا پڑتا ہے۔ عام طور پر اس سٹیج میں ری بوٹرز کو دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔

 1)ریلیپس سے کیسے بچیں؟

2) اگر ریلیپس ہو جائے تو اس سے کیسے نمٹیں؟


 اس قسط میں ہم آپ کو ریلیپس سے بچنے کے لئے چار بہت ہی طاقتور موثر کونسیپٹس اور قابل عمل تجاویز دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ تین ایمرجنسی ٹپس بھی دے رہے ہیں۔ اگر آپ نے ایمانداری سے ان پر عمل کیا تو آپ گارنٹی کے ساتھ ریلیپٹ سے بچ جائیں گے اور پہلا سٹیج (7days_______1) آسانی سے پار ہو جائے گا۔ تو آپ ان ٹپس کو دھیان سے پڑھیں۔ اور کمنٹ میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو کونسی ٹپ زیادہ اچھی لگی۔
 پہلے_ہفتے_میں_ریلیپس_سے_کیسے_بچیں 1️⃣۔ ❌⁦❌❌❌⁦ اپنے_ٹریگرز_کو_ختم_کریں ⬅️
سوشل میڈیا پر تمام ایسی چیزیں ان فالو کر دیں جو ریلیپس کے لئے ٹریگرز ثابت ہوں۔
 ⬅️موبائل کی ایسی ایپ یا براؤزر کے نوٹیفکیشن آف کر دیں جس میں غلط چیزیں آتی ہوں۔
 ⬅️اگر آپ ڈائجسٹ پڑھنے، ڈرامے، موویز دیکھنے یا یوٹیوب چلانے کے عادی ہیں تو ان چیزوں کو کم از کم ایک ہفتے کے لئے چھوڑ دیں۔ ⁦
⬅️⁩اگر آپ نے یوٹیوب پر کوئی لیکچر سننا ہے یا فیس بک پر کوئی کام کی چیز دیکھنی ہے تو ایسی جگہ بیٹھیں جہاں گھر یا آس پاس والوں کی نظر پڑتی رہے۔
⬅️ اگر آپ رات کو سونے سے پہلے پی ایم او کرنے کے عادی ہیں تو آپ کو سونے کی عادات بدلنے پر کام کرنا پڑے گا۔ پہلے نمبر پر سونے سے ایک گھنٹہ قبل ہی تمام انٹرنیٹ ڈیوائسز کو اپنے سے دور کر دیں۔اور کسی بھی صورت اس گھنٹے میں نیٹ کا استعمال مت کریں۔
 لیکن فارغ ہرگز مت رہیں۔بلکہ سونے سے پہلے کسی اور کام کی عادت ڈالیں، جیسے کتاب پڑھنا، 🌼
🌼🌼اپنی روز مرہ کی ڈائری لکھنا مراقبہ/ میڈیٹیشن کرنا تلاوت کرنا ذکر کرنا منزل پڑھنا ہلکی پھلکی ورزش یا بیڈ ٹائم یوگا کرنا واک کرنا والدین کے ساتھ وقت بیتانا اپنے کل کے کاموں کی لسٹ بنانا غسل کرنا اپنے دوستوں کو فون کرنا اپنے کسی بھی بکھرے کام کو ترتیب دینا اگر آپ نے ان کاموں کی عادت نہ ڈالی تو آپ واپس پی۔ ایم۔ او کی طرف لوٹ سکتے ہیں۔
👈یاد رکھیں ایک پورن اڈکٹ کا دماغ جس چالاکی سے اس شخص کو پھنساتا ہے، اسے خود بھی اندازہ نہیں ہوتا۔ لہٰذا بڑی احتیاط کے ساتھ اپنی نگرانی کریں۔فراغت سے بچیں اپنے آپ کو مصروف رکھیں۔اپنی زندگی کا مقصد طے کریں اور اس میں جت جائیں۔ 👈 ریلیپس کے ان چار خطرے کے جھنڈوں سے خبردار رہیں 🚩 جب ارجز زیادہ ستا رہی ہوں اور آپ کے پاس نیٹ ہو۔ 🚩 جب آپ اکیلے ہوں اور فارغ بھی ہوں۔ 🚩 جب آپ اپنے پانی کی اور غذائی ضروریات پوری نہ کر رہے ہوں 🚩 جب آپ سٹریس کا شکار ہوں۔
2️⃣۔ ❌ یار_رکھیں_کہ_پورن_کی_خوہش_قدرتی_نہیں اس غلط فہمی میں ہر گز نہ رہیں کہ شہوت بھوک کی طرح ہے۔ جس طرح ہمیں کھانے کی ضرورت،ویسے شہوت پورا کرنے کی ضرورت
 آپ مانیں یا نا مانیں لیکن مستقل پی ایم او کی خواہش پوری کر کر کے آپ کو ایسا ہی لگنے لگتا ہے کہ پورن بھی آپ کی غذا ہے۔ لیکن جب آپ نوے دن پورے کریں گے، تب ہی آپ کو اندازہ ہوگا کہ جن خواہشات کو آپ آج تک بھوک کی طرح سمجھ کر مٹاتے آئے تھے، ایک خوفناک لت تھی۔ نوے دن بعد آپ میں اگرچہ پہلے سے کہیں زیادہ مردانہ قوت ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنے اوپر قابو پانے کی ایک زبردست طاقت بھی آجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو فضول میں خیالات تنگ نہیں کرتے۔ بس اس غلط فہمی سے کسی بھی طرح اپنے آپ کو نکالیں کہ پورن اور مشت زنی آپ کی ضرورت ہے۔ جہاں تک جنسی تعلق کی خواہش ہے، آپ اسے دبا تو نہیں سکتے لیکن اس کا رخ ضرور تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ اس انرجی کو تخلیقی کاموں ، پڑھائی، باڈی بلڈنگ وغیرہ میں خرچ کر کے جینیس انسان بن سکتے ہیں۔ اس ٹاپک (sexual energy transmutation) پر ہم بعد میں بات کریں گے۔

3️⃣۔ 🌺🌺پنے_لاشعور_کی_قید_سے_نکلیں

 کیا آپ کو معلوم ہے کہ مستقل اڈکشن لائف سٹائل گزارنے سے آپ کا لاشعوری دماغ آپ کو بار بار یہ پیغام دینے لگتا ہے کہ آپ پورن نہیں چھوڑ سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو پورن چھوڑنا مشکل لگتا ہے۔(اسی کو ہم مائنڈ سیٹ کہتے ہیں)۔ چلیں آپ کو ایک مثال سے سمجھاتے ہیں اگر آپ سے یہ سوال پوچھا جائے کہ سب سے طاقت ور جانور کونسا ہے تو بہت سوچ و بچار کے بعد اکثریت کا جواب ایک ہی ہوگا کہ ہاتھی ،ہاتھی کی طاقت سے کسی کو انکار نہیں آپ نے اکثر چڑیا گھر، سرکس،یا کسی اور جگہ پر ہاتھی ضرور دیکھے ہونگے،اپنے قلے پر کمزور سی رسی کے ساتھ باندھا ہوا یہ ہاتھی اس بات سے بے خبر ہوتا ہے کہ اسکی طاقت کتنی ہوتی ہے اور یہ رسی جو،اس کے گلے میں پڑی ہے اس کے اگے کوئی حیثیت نہیں رکھتی،مگر ہاتھی ساری زندگی اس رسی کا غلام بنا کھڑا رہتا ہے ،اس کی نظر میں وہ رسی اتنی مضبوط ہے کہ وہ اسے توڑ نہیں سکتا ،ایسا کیوں ہوتا؟ کبھی آپ نے سوچا ؟اسکی وجہ یہ نہیں کہ قلا، یا رسی ہاتھی کی طاقت سے زیادہ مضبوط ہے بلکہ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ بچپن سے ہی ہاتھی کو اس کے ساتھ باندھ دیا جاتا ہے جب اسے یہ سینس نہیں ہوتی اور اس وقت اگر وہ زور لگائے بھی تو وہ کمزور ہوتا ہے وہ اسے توڑ نہیں سکتا اور اس کی نفسیات میں، اس کی سوچ میں یہ بات بیٹھ جاتی ہے کہ یہ کوئی بہت بڑی بلا ہے۔ جس کو میں نہیں توڑ سکتا اور وہ اس کے سامنے خود کو بے بس سمجھتا ہے بلکل اسی طرح مستقل پی ایم او والی لائف گزارنے سے آپ بھی اپنی ذہنیت کے قیدی بن جاتے ہیں۔ آپ کو یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ اب بھی آپ کے اندر آپ کی سوچ سے بھی زیادہ طاقت موجود ہے۔ جسے استعمال میں لا کر آپ پی ایم او کی قید سے باہر آسکتے ہیں۔ پیارے دوستو ! یہ تو ممکن ہے کہ بار بار پورن چھوڑنے کی ناکام کوشش سے آپ وقتی طور پر ہمت ہار بیٹھے ہو لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ میں اس سے نکلنے کی صلاحیت ہی موجود نہیں۔ لہذا جب آپ پوری تیاری کے ساتھ لڑنے کے لیے تیار ہوگے تو یہ پی ایم او کسی دم کٹے چوہے کی طرح ڈر کے بھاگ جائے گی۔

4️⃣۔ 🗣️  طاقتور_جملوں_کا_استعمال_کریں

 آپ کے دماغ میں آنے والے ہر خیال، ہر لفظ کی آپ پر ایک گہری چھاپ ہوتی ہے۔ کمزور خیالات آپ کو کمزور بناتے ہیں اور طاقتور خیالات آپ کو طاقت ور بناتے ہیں۔ ان کے بارے تفصیلی پوسٹ بھی لکھیں گے۔ فی الحال آپ ان الفاظ کو اپنے دماغ میں سوچیں، محسوس کریں۔ اور دہرائیں خاص کر سوتے وقت اور صبح اٹھتے وقت۔ شروع میں دماغ ان جملوں کو قبول نہیں کرے گا۔ لیکن کوئی بات نہیں۔ آپ یہ جملےاپنے آپ سے کہنا جاری رکھیں۔ جلد آپ کا یقین مضبوط ہو جائے گا۔ طاقتور جملے میں پی ایم او جیسی خباثت سے بلند ہوں۔ میں پی ایم او سے زیادہ طاقتور ہوں۔ میں برے خیالات کو کچل دیتا ہوں۔ میرے اندر خالص انرجی اور محبت ہے۔ پی ایم او کی خواہش ختم ہو تی جارہی ہے۔ میرے اندر مادہ منویہ توانائی پیدا کر رہی ہے۔ میں ایک مضبوط مرد ہوں۔ میں اپنی انرجی کو برباد نہیں کرتا۔ میری جنسی طاقت میرے تخلیقی کاموں میں استعمال ہو رہی ہے۔ میرا دماغ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو رہا ہے۔ میرا پچھتاوا ختم ہو رہا ہے۔ میرے عزائم پہاڑ سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔ میں ان پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ کوئی مجھے ایک ارب روپے دے کر بھی ریپس نہیں کروا سکتا۔ کیونکہ میں اپنے ساتھ مخلص ہوں۔ کیوں کہ میں نے اپنے ساتھ وفاداری کا عہد نبھانا ہے۔ نوٹ: ان طاقتور جملوں کو اپنی آواز میں ریکارڈ کر لیں اور اسے رپیٹ موڈ پر لگا کر بار بار سنیں۔ ایک دن میں ہی آپ پر اثر واضح ہو جائے گا۔

 نوٹ: ہوسکتا ہے یہ بات آپ کو عجیب لگے لیکن اس کے پیچھے ایک پوری سائنس چھپی ہے جس کے بارے میں جلد ہی ہم آپ کو بتائیں گے۔ 🆘

🆘 ایمرجنسی_ٹپس

بار بار ایک کام کرتے رہنے سے عادت بن جاتی ہے اور اکثر بغیر سمجھے بوجھے وہ کام ہونے لگتا ہے۔ اسی طرح پی ایم او کی بھی عادت ہونے کی وجہ سے بعض دفعہ خودبخود آپ ریلیپس کے قریب پہنچ جاتے ہیں۔ لہٰذا موبائل فون استعمال کرتے ہوئے(یا ویسے بھی) اگر اچانک سے برے خیالات آنے لگیں یا عضو میں تناؤ محسوس ہونے لگے تو اسے ریپس کا انڈیکیٹر سمجھتے ہوئے فوراً ہوشیار ہو جائیں اور ایمرجنسی ٹپس کو فالو کریں۔ 👈جس وقت آپ ارجز میں پھنس جاتے ہیں تو آپ کو تمام تدابیر بھول جاتی ہیں کیونکہ آپ کا ریپٹایلین برین آپ پر حاوی ہوجاتا ہے جس میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ ایسی صورت ہو تو ایمرجنسی ٹپس(ہنگامی اقدامات) سے مدد لینا مت بھولیں۔ تین ایمرجنسی ٹپس درج ذیل ہیں

 1️⃣۔ 🚿🏋️🚿 کولڈ_شاورز_اور_پش_اپس ویسے تو یہ دونوں ٹیکنیکس اپنی اپنی جگہ بھی زبردست ارجز کلر ہیں۔ مثلاً اگر ارجز آپ کو ستارہی ہوں تو آپ ان میں سے کوئی ایک بھی کر لیں تو ارجز کل ہو جائیں گی۔ تاہم اگر آپ نے ان دونوں کا کمبینیشن یوز کر لیا تو ارجز کا نام و نشان تک باقی نہیں رہے گا۔ اب سنیں آپ نے کرنا کیا ہے۔ جونہی آپ کو ارجز تنگ کرنے لگیں اور آپ کے قدم غیر اختیاری طور پر ریلیپس ایریا کی طرف بڑھنے لگیں تو رکیں مت، بلکہ بھاگتے ہوئے واش روم جائیں۔ بس داخل ہونے سے پہلے اپنا موبائل باہر رکھ دیں اور ٹھنڈے پانی کا شاور لینا شروع کر دیں، اس دوران لمبے گہرے سانس لینے کی کوشش کریں۔ پانچ سے دس منٹ شاور کے نیچے رہیں۔ اس سے آپ کا خون عضو مخصوص کی بجائے آپ کے پورے جسم میں گردش کرے گا اور ارجِز اپنے آپ ختم ہوتی جائیں گی اور یکلخت آپ کا سوچنے سمجھنے والا دماغ کا حصہ کام کرنا شروع کر دے گا۔ کولڈ شاورز لینے کے فوراً بعد اپنے جسم کو تھوڑا وارم اپ کریں اور پھر جتنے پش اپس لگا سکتے ہیں لگائیں(کم از کم چالیس)۔ پش اپس لگاتے وقت یہ سوچیں کہ آپ کی انرجی ماسٹربیشن کرنے سے نالیوں میں بہنے کی بجائے، آپ کی باڈی بلڈنگ میں خرچ ہو رہی ہے۔ اگر آپ نے اس ٹپ پر صحیح طریقے سے عمل کر لیا تو ارجز بلکل ویسے غائب ہو جائیں گی جیسے مشت زنی کے بعد ہوتی ہیں لیکن یہ نقصان کی بجائے آپ کو فائدہ بھی پہنچے گا۔ اگر آپ کو یقین نہیں آرہا تو ابھی اٹھیں اور آزما کر دیکھیں۔

2️⃣۔ 🗯️🗯️⁦🗯️⁩ تخیل_کی_طاقت_کا_استعمال_کریں

تخیل انسان کی ایسی صلاحیت ہے جس کے زریعے وہ کسی بھی چیز/ واقعہ/ خیال/ جگہ کی اپنے دماغ میں تصویر بنا سکتا ہے، اسے محسوس کرسکتا ہے، اسے دماغ کی آنکھ سے دیکھ سکتا ہے چاہے وہ سامنے موجود نہ بھی ہو۔ مشہور زمانہ سائنس آئن سٹائن نے کہا تھا کہ حقیقت محض ایک سراب ہے۔ تخیل ہی سب کچھ ہے ۔ علامہ اقبال کا بھی مشہور شعر ہے۔ ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئی ہو دیکھنا تو دیدہء دل وا کرے کوئی (دیدہء دل سے مراد بھی تخیل کی آنکھ ہے) ڈئر ری بوٹرز ! آپ کی اپنے تخیل کی طاقت کو استعمال کر کے ریلیپس سے بچ سکتے ہیں۔ چند ایسے تخیلات اپنے دماغ میں ہمہ وقت تیار رکھیں کہ جونہی ریلیپس کا خیال آنے لگے ، فوراً ان تخیلات کو استعمال کریں۔ آپ ریلیپس سے بچ جائیں گے۔ جونہی ارجز تنگ کریں، آپ: سوچیں کہ رب العالمین نے اگر قرآن میں زنا کرنا تو دور اس کے قریب جانے سے بھی منع کیا ہے تو یقیناً اس کے اس کے دنیا و آخرت میں نقصان ہی نقصان ہیں۔ تو میں ایسا کام کیوں کروں جس سے میری جسمانی،دماغی صحت، میری دنیا اور آخرت تباہ ہوتی رہے۔ ⬅️

تصور کریں کہ آپ کی پسندیدہ شخصیت، گرو، سپیکر، لیڈر،یا کھلاڑی مثلاً، عمران خان، قاسم علی شاہ، ڈاکٹر اسرار احمد، جاوید چوہدری، ڈاکٹر عبد القدیر خان، شاہد آفریدی، وغیرہ میں سے کوئی آپ کے سامنے کھڑا آپ کو ارجز سے تنگ ہوتا دیکھ رہا ہے اور آپ کو ریلیپس کرنے سے منع کر رہا ہے۔ ⬅️سوچیں کہ آپ نے نوفیپ سٹریک کیوں شروع کی تھی اور آج آپ کون سے دن پر ہیں۔اور ریلیپس کرنے سے کتنے دن پیچھے چلے جائیں گے۔ ⬅️ ریلیپس کرنے کے بعد ہونے والے پچھتاوے، شرمندگی، کمزوری کا تصور کریں۔ ⬅️ سوچیں ریلیپس کرتے ہوئے واشروم کا دروازہ اچانک سے دروازہ کھلتا ہے اور آپ کی بیوی / ہونے والی بیوی آپ کو دیکھتی ہے۔ کیسا محسوس کریں گے آپ؟ ⬅️تصور کریں کہ جس عورت کو آپ دیکھنے والے ہیں وہ آج رات مر جائے گی کچھ دن بعد قبر میں اس کا ڈھانچہ پڑا ہوگا۔ تو اصل میں آپ کو ڈھانچے کو دیکھ کر شہوت انگیز خیالات آرہے ہیں۔کتنی مضحکہ خیز بات ہے! ⬅️ تصور کریں کہ آج آپ کے والد محترم نے آپ کو چھپ کر پی ایم او کرتے دیکھ لیا ہے۔ تو اس وقت کتنی شرم آ رہی ہوگی۔ ⬅️سوچیں کہ اگر آپ کے پسندیدہ گرو پی ایم او کرتے تو کیا وہ آج اس مقام پر ہوتے جہاں آج کھڑے ہیں؟ آپ اپنے لئے اس طرح کے مزید تخیلات بھی اکھٹے کر سکتے ہیں۔ بار بار ایسی چیزیں سوچنے سے آپ کا دماغ جلد ہی ہی ایم او سے بیزار ہو سکتا ہے۔

 3️⃣۔ 🧘‍♂️ اپنی_سانس_روک_لیں

 (یہ ٹیکنیک خاص کر اس وقت موثر ہوتی ہے جب آپ کے پاس کولڈ شاور، پش اپس یا دیگر ہنگامی اقدامات کا آپشن موجود نہ ہو) 👈ہو سکتا ہے یہ آپ کو سننے میں عجیب لگے یا آپ نے پہلے اس کے بارے میں نہ سنا ہو لیکن بریتھ ریٹینشن ایک پورا سبجیکٹ ہے۔ یوگا اور چائینیز قدیم مارشل آرٹس کے ڈسپلن میں سانس روکنا ایک بنیادی جزو ہے ۔سانس روکنے کے یوں تو بے شمار فوائد ہیں اور اس پر بیسیوں کتابیں لکھی جاچکی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹیکنیک ارجز کو قتل کرنے میں ایمرجنسی کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے۔ جونہی ارجز آپ پر حاوی ہوں، فورا اپنی سانس روک لیں۔ آپ کا جسم فوراً ارجز کو بھول جائے گا اور جسم میں ہونے والی آکسیجن کے کرائسس سے نمٹنے لگ جائے گا۔ اس ٹیکنیک کو زیادہ موثر بنانے کے لئے آپ اپنی ساری سانس باہر نکال کر روکیں۔ آپ کا جسم جلد ہی کرائسس موڈ میں چلا جائے گا۔ شروع میں آپ بمشکل بیس سیکنڈ تک سانس روک پائیں گے کیونکہ ارجز کے وقت سانس پھول رہا ہوتا ہے۔ ایک ہی وقت میں تین چار دفعہ پریکٹس کرنے سے آپ کا ( سانس باہر روکنے کا دورانیہ) Dry static apnea duration چالیس سیکنڈ سے ایک منٹ تک چلا جائے گا۔

 تین چار منٹ سانس روکنے کی مشق کے بعد فوراً لمبے گہرے سانس لینا شروع کر دیں۔ اس سے آپ کا پیرا سمپتھیٹک نروس سسٹم بحال ہو جائے گا۔ ارجز کے غائب ہونے کے ساتھ آپ کو دماغی قوت بھی ملے گی، سٹریس غائب ہو جائے گا اور آپ کا موڈ بھی خوشگوار ہو جائے گا۔ پیارے دوستو! اس قسط میں ہم نے پہلے سٹیج میں ریلیپس سے بچنے کی نہایت اہم تجاویز شیئر کیں۔ اگلی قسط میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر ریلیپس(خاص کر پہلے سٹیج میں) ہو جائے تو اسے کیسے ہینڈل کریں۔ نوٹ: اس تحریر کا لنک کاپی کر لیں اور جو لوگ پہلے سٹیج میں ہیں یا ابھی سٹریک شروع کرنا چاہتے ہیں ان کی پوسٹ یا کمنٹ کے جواب میں پیسٹ کر دیں۔ 

Note: all the credit goes to facebook group of nofap urdu 

https://www.facebook.com/groups/359748345735798/

Post a Comment

0 Comments