3rd Episode
اس قسط میں نو فیپ کا تعارف اور اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
2008 / 2009 کے دوران کچھ لوگوں نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر لوگوں سے اس بات کا اظہار کرنا شروع کیا کہ وہ نامردی(Erectile disfunction)
کا شکار ہو چکے ہیں اور مجامعت کے قابل نہیں رہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ کبھی کبھار ایکسٹریم قسم کی پورن دیکھے ہوئے ڈیتھ گرپ (مشت زنی) کرنے سے عضو تناسل میں سختی بھی آجاتی ہے۔ اب چونکا دینے والی بات یہ تھی کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان فارمز اور پوسٹوں پر ان کو جواب دینے لگے کہ وہ بھی بلکل اسی قسم کیفیات سے دوچار ہیں ۔ان لوگوں میں ایک طرف بڑی تعداد ایسے نوجوانوں تھے جو ابھی کنوارے تھے(تمام معنوں میں)۔ جبکہ دوسری طرف ہزاروں افراد ایسے تھے جن کی ازدواجی زندگی شدید متاثر تھی۔
ایک سٹوڈنٹ جو پورن اڈکشن کا شکار تھے اپنی حالت زار کچھ اس یوں بیان کرتے ہیں:
میرے دوست مجھ سے روابط ختم کر چکے تھے۔ میں نے لوگوں سے ملنا جلنا ترک کر کے اپنے آپ کو کمرے تک محدود کر لیا تھا جہاں پورن میری لذت کا واحد سہارا تھی۔
میری فیملی مجھ سے فطری طور پر محبت تو کرتی تھی لیکن وہ سب میرے ساتھ بیٹھنے سے اکتاتے تھے۔
-)میری جاب چھوٹ رہی تھی اور یونیورسٹی میں بھی عدم توجہ کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار تھا
۔ -)میری کوئی گرل فرینڈز نہیں تھی۔
-)مجھے لوگوں میں اٹھے بیٹھنے سے شدید چڑ پیدا ہو گئی تھی۔
-)میں ورزش تو روز کرتا تھا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا تھا۔
-)ہر کوئی مجھے کہتا تھا کہ میں نفسیاتی طور پر کسی مسئلے کا شکار ہوں۔
-)مجھے آئینہ دیکھتے ہوئے اپنے چہرے اور آنکھوں میں ایک خالی پن نظر آتا تھا۔
-)میرے جسم میں انرجی ختم ہو چکی تھی۔ مجھے اضافی -)نیند لینے کے باوجود ہمیشہ تھکاوٹ کا احساس رہتا تھا۔
-)میری آنکھوں کے گرد حلقے پڑ چکے تھے۔
آنکھیں زرد،اور خشک ہو گئیں تھیں۔
-)میں نامردی(E.D) کا شکار ہو چکا تھا۔
-)میں ہمیشہ کنفیوزڈ، افسردہ، اور پریشان رہتا تھا۔
-)میں یقینا زندگی نہیں جی رہا تھا پر میں مرا بھی نہیں تھا۔
-)میں شاید کسی اور ہی حالت میں تھا۔
ایک شادی شدہ پورن اڈکٹ کے تاثرات کچھ یوں تھے: ہائی سپیڈ پورن نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا تھا۔ میں دن میں ایک سے زیادہ بار مشت زنی کرنے لگا تھا۔مجھے یوں محسوس ہوتا تھا گویا میں مشت زنی نہیں کر رہا بلکہ یہ سٹریس ریلیز کرنے اور نیند لانے کا ایک ذریعہ ہے۔ اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستری سے پہلے پورن کو دیکھنا میری مجبوری تھی کیونکہ اس کے بغیر میں انٹرکورس نہیں کر سکتا تھا۔دیر سے انزال ہونا ایک بہت بڑا مسئلہ تھا۔ فطری طریقوں سے سیکس کرنے میں مجھے دقت محسوس ہوتی تھی" تقریباً یہی سٹوری ان فارمز پر آنے والے ہر کنوارے اور شادی شدہ بندے کی تھی۔ ان میں زیادہ تر لوگ پورن اڈکشن کی شدید لت کا شکار تھے جبکہ کچھ ابھی ابتدائی درجوں میں تھے۔ ان فارمز پر آکر یہ لوگ ایک دوسرے سے اپنے مسائل بیان کرنے لگے۔ اپنی ان علامات پر غور کرتے ہوئے وہ لوگ یہ اندازہ/ امید کرنے لگے کہ اگر وہ کچھ عرصے کے لئے پورن اور مشت زنی کو چھوڑ دیں تو شاید نامردی اور دیگر مسائل دور ہو جائیں دور ہو جائیں۔ اس نظریے کے تحت ان فارمز پر آنے والے لڑکوں/ لڑکیوں نے پورن اور مشت زنی سے دور رہنے کا فیصلہ کیا۔ پر ایک بڑا مسئلہ انہیں یہ پیش آیا کہ جونہی وہ پورن دیکھنا چھوڑتے تو ان کی رہی سہی جنسی طاقت بھی ختم ہوجاتی۔ انزائٹی، ڈپریشن، سلیپنگ پرابلمز، مزید بڑھ جاتیں۔ ایک ہائی لیول پورن اڈکٹ کی زبانی: "پورن چھوڑنے سے میں درج ذیل مسائل کا شکار ہو گیا شدید چڑچڑا پن بے جان عضو تناسل شدید تھکاوٹ نیند نہ آنا توجہ نہ کر پانا سانس پھولنا ڈپریشن" فرض کریں اگر آپ کو پتہ نہ ہو کہ یہ علامات پورن کو چھوڑنے کی وجہ سے ظاہر ہو رہی ہیں -
( withdrawal symptoms) اور آپ یہ جانتے ہوں کہ پورن دیکھنے سے آپ کو سکون مل جاتا ہے تو یہ چیز آپ کو بڑی شدت سے پورن کی طرف موٹیویٹ کرے گی۔ کچھ ایسا ہی ان لوگوں کے ساتھ ہوا جنہوں نے ابتدا میں پورن چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ آپ کو یاد ہوگا کہ دوسری قسط میں ہم نے آپ کو کولج ایفیکٹ کے حوالے سے چوہوں پر کیے جانے والے تجربات کے بارے میں بتایا تھا۔ انہی تجربات سے سائنس دانوں نے یہ بھی نوٹ کیا تھا کہ چوہا ایک ہی مادہ سے سیکس کر کے تھک کر "mini flat line" ظاہر کرتا تھا۔ (ایسا عارضی دورانیہ جس میں پر ان کی جنسی قوت کم یا ختم ہوجاتی ہے اور چند گھنٹوں بعد بحال ہوجاتی ہے) ریسرچرز نے یہ ثابت کیا کہ چونکہ انسان کا primitive brain (دماغ کا وہ حصہ جو ہمارے دل کی دھڑکن،جنسی نظام، نظام انہضام، اور نیند وغیرہ کو کنٹرول کرتا ہے) دودھ پلانے والے جانوروں خاص کر چوہوں سے بے حد مماثلت رکھتا ہے، لہٰذا پورن کی اوور سٹیمولیشن کے بعد انسان کا فلیٹ لائن شو کرنا بھی ایک نیچرل چیز ہے۔ ان فارمز پر موجود سینیئر لوگوں نے ان کی رہنمائی کی اور انہیں بتایا کہ یہ علامات عارضی ہیں اور وہ مستقل نامرد ہونے نہیں جارہے۔اس طرح سے لوگوں کو کچھ حوصلہ ملا تاہم کئی افراد ابھی بھی خوفزدہ تھے کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ فلیٹ لائن پر قابو پانے کے لئے انہیں مستقل پورن چھوڑنا پڑے گا جسے وہ نہیں کر سکیں گے۔ (نوٹ : فلیٹ لائن اور اس سے جلد از جلد نکلنے کے بارے میں الگ سے ایک مفصّل پوسٹ لکھی جائے گی۔)
ایک اور پورن اڈکٹ نے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد اپنا تجربہ کچھ یوں بیان کیا: " میں اپنی زندگی میں نیکوٹین سے لے کر الکحل اور دیگر کئی نشئوں کا شکار رہا ہوں۔ میں نے ان سب پر قابو پالیا مگر پورن کی لت ان سب سے زیادہ خطرناک اور طاقتور تھی۔ شدید شہوانی خواہشات اور جذبات، نیند کا نہ آنا، ناامیدی کا حساس، اپنی آپ کی نظروں میں بے وقعتی، اور کئی اور منفی خیالات جنہیں میں بیان تک نہیں کرنا چاہتا، وہ کچھ تھا جسے میں نے پورن اڈکشن اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے دوران جھیلا۔ اس قدر خراب اور خطرناک چیز کو میں اپنی زندگی میں دوبارہ کبھی بھی نہیں دیکھنا چاہوں گا۔ تاہم ایسے افراد جو دو یا تین مہینے تک پورن اور ماسٹربیشن سے بچے رہے انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ پورن چھوڑنے سے ان کی زندگیوں میں انقلاب برپا ہو گیا ہے۔
مثال کے طور پر ایک سابق پورن یوزر درج ذیل فوائد لکھتے ہیں۔ پورن چھوڑنے کے فوائد •سوشل انزائٹی مکمل طور پر غائب •پھرتی اور زیادہ طاقت کا احساس •چالاک، پھرتیلا دماغ اور فوکس کرنے کی طاقت •ہشاش بشاش چہرہ •عورت سے مجامعت کی خواہش •صبح اٹھتے وقت عضوخاص میں تناؤ" پورن ویڈیوز کی سائٹس میں جیسے جیسے اضافہ ہوتا جا رہا تھا ، نامردی کا عنصر بھی اسی قدر بڑھ رہا تھا۔ سن دو ہزار دو میں امریکہ کے اندر کی گئی تحقیق کے مطابق 2002 میں 18 سے 40 سال کے افراد میں نامردی(Erectile disfunction) (ای ڈی) کا تناسب صرف دو فیصد تھا اور یہ پچھلے 50 سالوں میں محض ایک آدھ فیصد بڑھا تھا جبک 2012 میں یہی تناسب بڑھ کر تیس فیصد ہو چکا تھا۔ محض 10 سال کے عرصے میں اس تناسب کا اس قدر بڑھ جانا نہایت چونکا دینے والی بات تھی۔ 🍃🍃🍃 نوفیپ_کی_ابتدا 2011/2012میں ایسی ویب سائٹس بننے لگیں جو صرف پورن اور ماسٹربیشن چھوڑ دینے والے افراد کے لئے مختص تھیں تاکہ وہ اس سے ہونے والے مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔ اکثر لوگوں نے یہ محسوس کیا کہ ابتدائی سٹیجز میں صرف پورن چھوڑنے سے ہی مشت زنی خود بخود چھوٹ گئی۔ ان ویب سائٹس میں سب سے بڑی Reddit / NoFap تھی جسے بیس جون دو ہزار گیارہ کو Alexander Rhodes نے بنایا۔ اس ویب سائٹ پر صرف رجسٹرڈ ممبران کی تعداد ساڑے چار لاکھ ہے۔ چند دیگر بڑی ویب سائٹس کے نام درج ذیل ہیں۔
RebootNation, Reddit / PornFree, Your BrainRebalance AddictedToInternetPorn YourBrainOnPorn (YBOP)
(نوٹ: نو فیپ بنیادی طور پر ایک کونسیپٹ ہے جس کا مقصد لوگوں کو پورنوگرافی، ماسٹربیشن اور اورگیزم سے باز رکھنا ہے۔ نو فیپ کمیونٹی کے ممبران کو fapstronauts اور ریبوٹرز (Rebooters)بھی کہا جاتا ہے۔لفظ نو فیپ کے اندر Fap ماسٹربیشن کا ہی ایک بازاری نام ہے۔
فیپ اس آواز کو بھی کہتے ہیں جو ماسٹربیشن کرتے وقت پیدا ہوتی ہے.) نوفیپ کی ان تمام ویب سائٹس کا ایک ہی مقصد تھا کہ دماغ کو پورن اور ماسٹربیشن کے برے اثرات سے ریسٹ دیا جائے تاکہ وہ اس کا ریواڈ سسٹم پھر سے نیچرل چیزوں سے تعلق پیدا کر لے اور ریکور ہو جائے۔ اس دریافت کو نوفیپ کمیونٹی نے ریبوٹنگ کا نام دیا۔ ہزاروں ریبوٹرز کا دعویٰ ہے کہ آپ پورن اور ماسٹربیشن جیسی نقصان پہنچانے والی عادات سے باز رہ کر دماغ کو فیکٹری سیٹنگ پر ریبوٹ کر سکتے ہیں۔ پیارے دوستو یہاں تک ہم نے سمجھا کہ نوفیپ کیسے شروع ہوئی اور مختصراً یہ بھی کہ اس کے نوجوانوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگلی پوسٹ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ ریبوٹنگ آپ کے لئے کیوں ضروری ہے اور آپ اس سے کس طرح فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
Note: all the credit goes to facebook group of nofap urdu
0 Comments