نو فیپ کیا ہے؟
نوفیپ" کا مطلب ہے "نو ماسٹربیشن"(مشت زنی)۔ مغربی دنیا میں جب لوگوں پر پورن اور مشت زنی کے خطرناک اثرات واضح ہوئے تو انہوں نے اس سے بچنے کے لئے اقدامات کرنے شروع کر دیے عالمی سطح پر ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا گیا۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے لاکھوں لوگوں نے پورن اور مشت زنی کی لت سے جان چھڑائی ہے۔
نو فیپ کمیونٹی اس پورن کی لت کو PMO کا نام دیتی ہے۔ جس سے مراد درج ذیل اصطلاحات ہیں۔
- P= Porn
- M= Masturbation
- O= Orgasm
- ( sexual climax from other sources)
کافی عرصہ سے ہم یہ بات شدت کے ساتھ محسوس کر رہے تھے کہ پاکستان میں بھی لوگ پورن اڈکشن ، مشت زنی اور اس کے برے اثرات سے سائنسی بنیادوں پر آگہی حاصل کریں۔ ہمارے ہاں ایک طبقہ تو ایسے نام نہاد لوگوں کا ہے جو پورن اڈکشن کو سرے سے غلط ہی نہیں سمجھتا،جبکہ دوسری طرف وہ نیم حکیم ہیں جو اسے غلط تو سمجھتے ہیں لیکن سائنسی لحاظ سے اس کی تحقیقات بہت کم ہیں اور وہ اس کا حقیقی سد باب کی بجائے، صرف اس سے ہونے والی کمزوریوں کے علاج کے لئے مختلف قسم کے معجون، تیل،اور جڑی بوٹیاں دیتے نظر آتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ (پی ایم او) ایک نشہ ہے اور ایک بار اگر کوئی شخص اس مہلک نشے کا شکار ہوجاتا ہے، تو اس کے لئے اس اذیت سے جان چھڑانا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔
یہاں تک کہ ہزاروں کی تعداد میں شادی شدہ افراد بھی اس لت کا شکار ہیں اور ان کی ازدواجی زندگی شدید متاثر ہے۔ دوائیوں کے زریعے وقتی کمزوری تو دور ہو سکتی ہے لیکن یہ لت نہیں چھڑوائ جاسکتی۔ ایسے شخص کو فوری گائیڈنس اور کونسنلگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ہمارے معاشرے کے کئی افراد پوررن اڈکشن کا شکار ہو کر بے بسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ چونکہ ہمارے معاشرے میں اس ٹاپک پر بات بہت کم کی جاتی ہے لہٰذا وہ اپنے مسائل والدین یا دوستوں سے شیئر نہیں کر سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے پاکستان میں پہلی بار نوفیپ پر کام کرنا شروع کیا ہے۔
اگر آپ بھی ایسی صورتحال سے دوچار ہیں تو فوراً ہمارا گروپ جوائن کر لیجیے۔ نوفیپ کے فوائد نوفیپ کے ہزاروں ممبرز جو ایک خاص وقت تک پورن اور مشت زنی سے دور رہے، ان کا دعویٰ ہے کہ تقریباً نوے دن تک پورن اور مشت زنی سے دور رہ کر نہ صرف۔ اس لت پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ زندگی میں انقلاب برپا کر دینے والے فوائد حاصل ہوتے ہیں مثلا
• ڈپریشن اور انزائٹی میں کمی
• خود اعتمادی میں بڑی حد تک اضافہ
• پچھتاوے، ندامت اور شرمندگی کا خاتمہ
• پڑھائی کے دوران توجہ کی صلاحیت میں حیران کن اضاف
ہ • ہر وقت موٹیویٹڈ اور پر مسرت رہنا
• جنسی کمزوریوں کا خاتمہ
اور اس کے علاوہ بیسیوں دیگر فوائد ہیں جو آپ کو نوے دن کا نوفیپ چیلنج پورا کرنے سے حاصل ہوتے ہیں ہمارے اہداف و مقاصد ہم آپ لوگوں کو سمجھاتے ہیں کہPMOکس طرح دماغی نشہ بن جاتا ہے اور ہمارے جسم کے کون سے ہارمون ہمارے ہی خلاف کام کرنے لگ جاتے ہیں۔ • ہم پورن اڈکشن سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے نوجوانوں کو چیلنج دیتے ہیں اور ان کو پورن اور مشت زنی سے دور رہنے کے لئے بہت ہی مفید اور آسان تجاویز دیتے ہیں۔ • نو فیپ کمیونٹی کی ریسرچ کو آسان اردو میں پیش کرتے ہیں تاکہ جو نوجوان انگلش نہیں پڑھ سکتے وہ بھی آگاہ ہو کر اپنی زندگی بہتر کر سکیں۔
Note: all the credit goes to facebook group of nofap urdu
0 Comments