ان دو چیزوں کے علاوہ چیلنج کن کاموں سے ٹوٹتا ہے؟
میرا خیال ہے 90 فیصد ممبران ان کاموں سے آگاہ نہیں ہوں گے جن کو کرنے سے چیلنج ٹوٹ جاتا ہے لیکن ہم یہی سمجھتے ہیں کہ ہمارا چیلنج جاری ہے۔
( یہ اب میرا ذاتی تجربہ ہے پہلے صرف Nofap کی انٹرنیشنل ویب سائٹس پہ یہ باتیں پڑھتا تھا تو مجھے یقین نہیں آتا تھا لیکن اتنا عرصہ اس دلدل میں پھنسے رہنے کہ بعد اس نتیجے پہ پہنچا ہوں کہ یہ سب چیزیں بھی زہر قاتل ہیں )
صرف پورن اور مشت زنی سے ہی نہیں ان سب حرکتوں سے چیلنج ٹوٹ جاتا ہے جن کی وجہ سے دماغ غیر فطری طور پہ ڈوپامین ریلیز کرتا ہے
مثلاً:
-🔸 پیکنگ Peeking (الف):
صرف مکمل برہنہ ویڈیوز دیکھنے سے ہی نہیں بلکہ نیم برہنہ ویڈیوز مثلاً آج کل انڈین ویب سیریز کے کلپس کی صورت میں فیس بک پہ پھیلی ہوئی ہیں۔
یا پھر یہاں تک کہ وہ گانوں کی ویڈیوز ہی کیوں نہ ہوں۔ آپ کو پتہ ہے آج کل گانوں کی ویڈیوز پورن نہیں تو پورن سے کم بھی نہیں ہیں۔
🔸 پیکنگ Peeking (ب):
سوشل میڈیا (انسٹاگرام، فیس بک، یوٹیوب، ٹک ٹاک، سنیک ٹیوب وغیرہ ) پہ ماڈلز، اداکاراؤں اور عام لڑکیوں کی ہر قسم کی تصویریں اور وڈیوز دیکھنا۔ چاہے وہ برہنہ یا نیم برہنہ نہ بھی ہوں بلکہ عام تصاویر ہوں۔ کیوں کہ یہ تصویریں / ویڈیوز بہت قریب سے اور اچھی کوالٹی کی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ان میں جنس مخالف کے تمام خدوخال اور نقوش واضح نظر آرہے ہوتے ہیں۔ جس سے کبھی نہ کبھی شہوت آ ہی جاتی ہے۔ پھر ان ہی کو دیکھتے دیکھتے اچانک پورن دیکھنے کا دل کرنے لگ جاتا ہے۔ اور انسان مکمل فحش ویب سائٹس کی طرف چلا جاتا ہے۔
-
🔸 ایجنگ Edging:
اپنے عضو کو چیک کرنے کیلئے چلینج کے دوران ہلکا ہلکا ہاتھ لگانا اور رگڑنا وغیرہ۔ اور جب لگے کہ ریلیز ہونے لگا ہے تو چھوڑ دینا اور خوش ہونا کہ بچت ہوگئی۔ یہ خیال غلط ہے۔ بچت نہیں ہوئی جو نقصان ہونا تھا ہوچکا ہے۔ کیونکہ دماغ شہوت کے آتے ہی ڈوپامین ریلیز کرنا شروع کردیتا ہے.(اس کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ مادہ منویہ خارج ہوا یا نہیں) اور چیلنج کا مقصد ہی یہی ہے کہ غیر فطری طریقوں سے ڈوپامین ریلیز نہ ہو۔
🔸 گانے/میوزک:-
اکثر ممبر گروپ میں بڑی حیرانگی سے یہ سوال کررہے ہوتے ہیں کہ گانوں سے کیا ہوتا ہے؟
چونکہ یہ بات سائنسی طور پہ ثابت ہے کہ صرف گانے سننے سے بھی ڈوپامین ریلیز ہوتا ہے جس سے انسان عادی ہوجاتا ہے تو میں ذاتی طور پہ گانوں کو بھی اس فہرست میں شامل کرتا ہوں کیوں کہ بالآخر بات وہی ہے "Dopamine"۔ اور ہمارا مذہب بھی اسی وجہ سے گانے سننے سے منع کرتا ہے کیونکہ یہ آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں اور موسیقی کو زنا کی سیڑھی بھی کہا گیا ہے کیونکہ گانا سن کے صنف نازک کے چہرے اور جسم کے خدوخال کی طرف توجہ لازمی جاتی ہے اور اس کے بعد کیا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اپ جانتے ہیں۔
تو ان سب چیزوں کو چھوڑ کے ہی سو فیصد چیلنج مکمل کیا جاسکتا ہے ورنہ خود کو دھوکہ دینے کے برابر ہے اور ان کاموں سے بچے بغیر ایک نہ ایک دن ری لیپس Relapse کی طرف جانا بھی اٹل ہے۔
اس لئے جلد از جلد کوشش کریں کہ مکمل پرہیز کی طرف جائیں۔ دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
Note: all the credit goes to facebook group of nofap urdu
0 Comments