Nofap recovery guide | episode 08

وفیپ ایک خونی جنگ ہے لیکن جب آپ اس میں کامیاب ہو جاتے ہو تو آزادی آپ کا مقدر بنتی ہے۔

 جی ہاں پورن اڈکشن سے آزادی، سوشل انزائٹی اور ڈبریشن سمیت بیسویں دماغی جسمانی اور روحانی بیماریوں سے آزادی۔

Nofap recovery guide | episode 08


نوفیپ کا ہر سٹیج آپ کو اس لت کا مکروہ چہرہ ایک نئے زاویے سے دکھاتا ہے۔ آپ کو بتاتا ہے کہ آپ پورن اور ماسٹربیشن کے زہریلے نشے میں کس قدر مبتلا تھے جس نے آپ کو اپنا غلام بنا رکھا تھا۔ جب آپ کا نوفیپ کا پہلا دن ہوتا ہے تو جوش اور ولولہ انتہا کا ہوتا ہے۔ آپ نوفیپ کے لئے پرجوش، توانا اور مثبت انداز سے آگے بڑھنے کے لئے مستعد ہوتے ہیں۔ لیکن آپ کو پہلے سٹیج(پہلے آٹھ دس دن) میں ہی معلوم ہوجاتا ہے کہ نوفیپ کے لئےصرف شوق کا ہونا کافی نہیں۔ ایسے لوگوں کی اکثریت جنہیں نوفیپ کے بارے میں صحیح رہنمائی حاصل نہیں ہوتی، وہ پہلے سٹیج میں ہی ریلیپس کر دیتی ہے کیونکہ وہ ارجِز( ریلیپس کی خواہش) سے نمٹنے کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوتی۔
پہلے سٹیج میں ارجز آپ پر سمندر کی چنگھاڑتی لہروں کی مانند حملہ آور ہوتی ہیں۔ تاہم اگر آپ پہلے سٹیج ہی میں نوفیپ کے متعلق ضروری چیزیں سمجھ لیں تو آپ ان سے بچ کر کامیابی سے گزر جاتے ہیں۔ پہلے سٹیج کے متعلق ہم نے قسط چھ اور سات میں بات کی۔ آج ہم دوسرے سٹیج کے بارے میں بات کریں گے۔

دوسرا سٹیج برین فوگ کا سٹیج دورانیہ چار پانچ دن (5+-) Stage 2: "The Oblivion/brain fog"

 یہ نوفیپ کا سب سے عجیب و غریب سٹیج ہے۔ یہ نوفیپ شروع کرنے کے ہفتہ دس دن بعد آتا ہے اور اس کی مدت محض چار پانچ دن ہوتی ہے۔

علامات

 اس سٹیج کی علامات کے متعلق صحیح طور سے پیشن گوئی کرنا مشکل ہے کیونکہ اس میں کچھ بھی پیش آسکتا ہے۔ اس کو نسیان( برین فاگ) والا سٹیج کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں اکثر ری بوٹرز محسوس کرتے ہیں کہ انہیں روز مرہ کی چیزیں یاد نہیں رہتیں۔ کچھ ری بوٹرز کہتے ہیں کہ اس سٹیج میں آپ کا دماغ ریکوری موڈ (فلیٹ لائین) میں جانے کی تیاری کر رہا ہوتا ہے۔ جو اس سٹیج سے اگلا مرحلہ ہے۔ دوسرے سٹیج میں سوشل انزائٹی بھی آپ پر اٹیک کر سکتی ہے۔ یہ تمام چیزیں چونکہ ایک ری بوٹر کے لئے نئی ہوتی ہیں، اسی لئے وہ ان کے ساتھ ان کمفر ٹیبل محسوس کر سکتا ہے۔ #فوائد اس کے ساتھ ساتھ دوسرے سٹیج کے فوائد بھی ہیں۔ ری بوٹر محسوس کرتے ہیں کہ ان کی شرمندگی، پچھتاوا جو پورن دیکھنے کی عادت کی وجہ سے تھا آہستہ آہستہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔ ایک خاص قسم کے دلی اطمینان ہونے لگتا ہے۔ لہٰذا اکثر ری بوٹرز سمجھتے ہیں کہ ان کی ریکوری ہو گئی ہے۔ لیکن یہ حقیقت نہیں۔ کیونکہ اصل ریکوری فلیٹ لائن والا سٹیج گزار کر ہی ہوتی ہے۔

 🎛️ GETTING CONTROL🎛️ #دوسرے_سٹیج_پر_قابو_پائیں •

 اس سٹیج میں آپ کو اپنے شعور کو بیدار رکھنے کی کوشش کریں۔ سمجھ بوجھ سے کام لیں۔ • روز مرہ کے کاموں پر فوکس کریں۔ اگر فوکس میں مشکل پیش آرہی ہو تو آرام کریں۔ • یاد رکھیں کہ اس سٹیج میں آپ کو فوکس کرنے کے لئے ضرورت سے زیادہ دماغی قوت استعمال کرنی پڑے گی ورنہ سوچیں ادھر ادھر نکل جائیں گی۔ • خیالی پلاؤ پکانے سے حتی الامکان گریز کریں۔ خاص طور پر منفی یا پی ایم او کی سوچوں سے بچیں۔ اگر آپ پہ ایم او کے بارے میں سوچیں گے تو ریلیپس کے امکانات زیادہ ہوں گے • ضرورت سے زیادہ آرام کریں۔ تاکہ جلد از جلد آپ کے مائنڈ کا ریکوری موڈ( فلیٹ لائین) کی طرف بڑھ سکے۔ • کام کی زیادتی سے بچیں۔ کام کی زیادتی سے اکثر لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ اور سٹریس کو پہ ایم او کے زریعے ریلیز کرنے کی عادت کی وجہ سے آپ کا ریلیپس ہو سکتا ہے۔ بزی رہیں لیکن سٹریس کو قریب نہ آنے دیں۔

 ایک اور اہم سبق اس سٹیج میں یاد رکھیں 👈 گناہ ایک میگنیٹ ہے۔ اگر آپ اس کے پیچھے جاؤ گے تو یہ پوری طاقت سے آپ کو کھینچے گا۔ اس سے بچنے کا وہی حل ہے جو خدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں بتایا ہے۔ اور وہ ہے " زنا کے قریب بھی مت جاؤ ۔ یقیناً وہ بے حیائی اور بہت برا راستہ ہے" واللہ اگر کوئی صحیح حل ہے تو بس یہی ہے کہ گناہ کی اس Impulse کو ہی ٹال دو جو پہلے پہل اٹھتی ہے۔
 اگر آپ ایسا نہیں کرو گے اور یہ سوچ کر کہ" بعد میں رک جاؤں گا" اس سوچ سے لذت اٹھاؤ گے یا اپنی آزمائش کے طور پر اپنے آپ کو ٹریگر کے پاس لے جاؤ گے ( سوچو کہ اللّٰہ تعالیٰ نے کیوں فرمایا "ولا تقربو" ۔۔۔اور قریب بھی مت پھٹکو) تو اس بات کا 95 فیصد امکان ہے کہ ریلیپس ہو جائے گا۔ اور  اگر ریلیپس نہیں ہوگا تو ریلیپس کی خواہش اس قدر بڑھ جائے گی اور جذبات آپ پر اس قدر حاوی ہو جائیں گے کہ کوئی کام بھی کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اور آخر کار شیطان ریلیپس کروا کے ہی دم لے گا۔ تو دوستو اگر آپ شیطان اور نفس امارہ کی چال سے بچنا چاہتے ہو تو ابتدائی لمحات میں ہی " لاحول ولا قوہ الا باللہ" اور "اعوذباللہ من الشیطان الرجیم" پڑھ کر کسی اور کام میں مصروف ہو جاؤ۔ ایک بہترین مصروفیت یہ ہے کہ پش آپس لگاؤ اور ہر پش اپس پر کوئی چھوٹا وظیفہ یا اسمائے حسنیٰ دھراتے رہو تاکہ اس لمحے بھی شیطان کے وسوسے سے محفوظ رہ سکو اگلی قسط میں ہم انشاءاللہ فلیٹ لائن پر مفصل انداز میں بات کریں گے۔

Note: all the credit goes to facebook group of nofap urdu 

https://www.facebook.com/groups/359748345735798/

Post a Comment

0 Comments