"تھنک اینڈ گرو رچ
1937aء میں مشہور لکھاری نپولین ہل نے اپنی سب سے مشہور کتاب "تھنک اینڈ گرو رچ لکھی۔ اگرچہ آج اسے لکھے 80 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں لیکن آج بھی یہ کتاب اپنے دولت کمانے کے منفرد اور نہایت طاقتور طریقوں کی وجہ سے دنیا کی سب سے زیادہ پڑھی، اور پسند کی جانے والی کتاب ہے۔اس کتاب کو لکھنے کے لئے نپولین نے کئی برس تک دنیا کے کامیاب ترین سائنسدانوں، بزنس مینز، لکھاری، اور اپنی اپنی فیلڈ کے مایہ ناز لوگوں سے انٹر ویوز کیے۔ اور ان ڈب کی کامیابی کے راز کا نچوڑ اس کتاب میں شامل کیا۔ اس کتاب کی یہی خصوصیت اسے دیگر کتابوں سے ممتاز کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی پاپولیریٹی میں آج بھی کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔
اگر آپ گوگل کریں گے تو پہلے نمبر پر آپ کو یہی ملے گی۔
اس کتاب کی مشہوی کا سب سے اہم راز اس کے چیپٹر گیارہ میں موجود ہے۔یہ چیپٹر مصنف نے اس کتاب میں بعد میں ایڈ کیا تھا۔ جس کی وجہ سے اس کتاب کی مانگ کئی گنا بڑھ گئی تھی۔
آج کی دنیا کے کامیاب ترین لوگ مثلاً ٹونی رابنز ، جون میکس ویل، برائن ٹریسی(ان ناموں کی ایک بہت لمبی لسٹ ہے) اسی کتاب کو پڑھ کر انسپائر ہوئے۔
نپولین ہل کے مطابق:
انسانی جسم میں سیکس انرجی کے تین بڑے پوٹینشل(کام) ہیں۔
👈نسل آگے بڑھانا ( یہی عام لوگوں کو پتہ ہے اور وہ اسی کو زیادہ استعمال کرتے ہیں)
👈ہیلتھ ( اسے استعمال کر کے اپنی صحت امپروو کرنا)
👈ٹرانسمیوٹیشن ( انرجی کو ایک حالت سے دوسری میں بدل کر ایک جینیس انسان بن جانا)
سیکس اس دنیا کی سب سے بڑی فطری خواہش ہے۔جب بھی کوئی شخص اس انرجی کو اپنے کاموں میں استعمال کرتا ہے، تو اس کی قوت ارادی، قوت تخلیق، حوصلہ، مستقل مزاجی اور جسمانی قوت پہلے سے کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ اس سیکشول انرجی کو ہم کسی بھی مقصد مثلاً، لٹریچر، آرٹ، ایجوکیشن، مکینکس، اور دولت کمانے وغیرہ میں ڈال کو ایک جینیس انسان بن سکتے ہیں۔
نپولین کے اپنے الفاظ میں
“When driven by this desire, men develop keenness of imagination, courage, will-power, persistence, and creative ability unknown to them at other times.”
👈مشہور سائنسدان آئین سٹائین نے کہا تھا
انرجی کو نہ تو تخلیق کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی تباہ کیا جا سکتا ہے۔ اسے محض ایک شکل سے دوسری شکل میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
سیکس ٹرانسمیوٹیشن (سیکس انرجی کو دوسری شکلوں میں تبدیل کرنا) کے لئے آپ میں بہت زبردست قوت ارادی اور مقصد کا ہونا ضروری ہے۔ سیکس کی خواہش قدرتی ہے، بچپن سے ہے، اسے روکا نہیں جا سکتا، دبایا نہیں جا سکتا۔اور نہ ہی ایسا کرنا چاہیے۔ صرف اس کے آؤٹ لیٹ( باہر نکلنے کے راستے) کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
سیکشول انرجی انرجی کو ٹرانسمیوٹ کرنے میں میڈیٹیشن کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لئے یہ ویڈیو دیکھنا مت بھولیے۔ یہ ویڈیو آپ کی زندگی کا رخ بدل سکتی ہے۔
Note: all the credit goes to facebook group of nofap urdu
0 Comments