How to avoid relapses in the first week | پہلے ہفتے میں ریلیپس سے کیسے بچیں

پہلے ہفتے میں ریلیپس سے کیسے بچیں

پہلے ہفتے میں ریلیپس سے کیسے بچیں



1️⃣ اپنے_ٹریگرز_کو_ختم_کریں

⬅️سوشل میڈیا پر تمام ایسی چیزیں ان فالو کر دیں جو ریلیپس کے لئے ٹریگرز ثابت ہوں۔

⬅️موبائل کی ایسی ایپ یا براؤزر کے نوٹیفکیشن آف کر دیں جس میں غلط چیزیں آتی ہوں۔

 ⬅️اگر آپ ڈائجسٹ پڑھنے، ڈرامے، موویز دیکھنے یا یوٹیوب چلانے کے عادی ہیں تو ان چیزوں کو کم از کم ایک ہفتے کے لئے چھوڑ دیں۔

 ⁦⬅️⁩اگر آپ نے یوٹیوب پر کوئی لیکچر سننا ہے یا فیس بک پر کوئی کام کی چیز دیکھنی ہے تو ایسی جگہ بیٹھیں جہاں گھر یا آس پاس والوں کی نظر پڑتی رہے۔

 ⬅️ اگر آپ رات کو سونے سے پہلے پی ایم او کرنے کے عادی ہیں تو آپ کو سونے کی عادات بدلنے پر کام کرنا پڑے گا۔ پہلے نمبر پر سونے سے ایک گھنٹہ قبل ہی تمام انٹرنیٹ ڈیوائسز کو اپنے سے دور کر دیں۔اور کسی بھی صورت اس گھنٹے میں نیٹ کا استعمال مت کریں۔ لیکن فارغ ہرگز مت رہیں۔بلکہ سونے سے پہلے کسی اور کام کی عادت ڈالیں، جیسے کتاب پڑھنا، اپنی روز مرہ کی ڈائری لکھنا مراقبہ/ میڈیٹیشن کرنا تلاوت کرنا ذکر کرنا منزل پڑھنا ہلکی پھلکی ورزش یا بیڈ ٹائم یوگا کرنا واک کرنا والدین کے ساتھ وقت بیتانا اپنے کل کے کاموں کی لسٹ بنانا غسل کرنا اپنے دوستوں کو فون کرنا اپنے کسی بھی بکھرے کام کو ترتیب دینا اگر آپ نے ان کاموں کی عادت نہ ڈالی تو آپ واپس پی۔ ایم۔ او کی طرف لوٹ سکتے ہیں۔ 

👈یاد رکھیں ایک پورن اڈکٹ کا دماغ جس چالاکی سے اس شخص کو پھنساتا ہے، اسے خود بھی اندازہ نہیں ہوتا۔ لہٰذا بڑی احتیاط کے ساتھ اپنی نگرانی کریں۔فراغت سے بچیں اپنے آپ کو مصروف رکھیں۔اپنی زندگی کا مقصد طے کریں اور اس میں جیت جائیں۔

Note: all the credit goes to facebook group of nofap urdu 

https://www.facebook.com/groups/359748345735798/

Post a Comment

0 Comments